مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پیرس اولمپکس افتتاحی تقریب میں مسیحی شعائر کی توہین‘مسیحوں میں غم و غصہ

پیرس اولمپکس افتتاحی تقریب میں مسیحی شعائر کی توہین‘مسیحوں میں غم و غصہ

Author Hum Daise View all posts

”ہم دیس رپورٹ”

پیر س اولمپکس 2024کی افتتاحی تقریب ایک قابل اعتراض اور شرمناک منظر نے کے حوالے سے مسیحوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے پیرس اولمپکس 2024 کے افتتاحی موقع پر ڈاونچی کی پینٹنگ ’دی لاسٹ سپر‘کی ٹرانسجینڈر فنکاروں کی پیروڈی نے مسیحیوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے جبکہ چرچ کی جانب سے بھی اس پیروڈی کو مذہبی عقائد کی خوفناک توہین قرار دیاجا رہا ہے -افتتاحی تقریب میں کی گیی پیروڈی میں ٹرانس جینڈر فنکاروں کا ایک گروپ ایک طویل ویڈیو پریزنٹیشن میں نمودار ہوا جس نے پندرہویں صدی کے وسط میں لیونارڈو ڈا ونچی کی پینٹنگ “دی لاسٹ سپر” میں بنائے گئے آخری فسح کی تقریب کی نقل اپنائی تھی اس منظر میں ایک ٹرانس جینڈر شخص کو المسیح کے کردار میں دکھایا گیا تھا اور وہ ناچ رہا تھا، چھلانگ لگا رہا تھا، رینگ رہا تھا، اور جنسی اشارے کر رہا تھا۔ اس منظر میں المسیح کے آخری فسح کو نہ صرف مذاق بنایا گیا بلکہ دیو مالائی قصوں کے کرداروں اور دیوتاؤں کو المسیح جگہ پر رکھ کر مسیحی شعائر کی توہین کی گئی۔ گاسپل بیپسٹ چرچ آف پاکستان اور ساہیوال چرچ کونسل کی جانب سے اس فعل کی سخت مذمت کی گیی ہے اور گاسپل بیپٹسٹ چرچ آف پاکستان کے بشپ بِشپ ابرہام عظیم ڈینیل نے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اس معاملے کے حوالے سے اسمبلی میں بھی اس آواز کو اٹھائیں اور وزیر اعظم پاکستان اور وزارتِ خارجہ پاکستان کے مسیحیوں کی کے جذبات اور احساسات پیرس اولمپکس کی انتظامیہ اور فرانس کی حکومت تک پہنچانے کے لیے فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے حکومت فرانس کو اس گستاخی سے باور کروایا جائے

Author

Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author