مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


کاتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام امن کانفرنس کا انعقاد

کاتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام امن کانفرنس کا انعقاد

  Author HumDaise View all posts

 

”ہم دیس رپورٹ”

کاتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی فیصل آباد کے ز یر اہتمام فیصل آباد میں” امن و رواداری کے فروغ میںمذہبی و سماجی رہنمائوں کا کردار” کے موضوع پر ایک بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس کا مقصد امن رواداری ، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا پیار محبت اور اخوت کے پیغام کو پاکستانی معاشرے میں فروغ دینا تھا۔اس امن کانفرنس میںمختلف مسالک کے مسلم و مسیحی مذہبی رہنما، سیاسی و سماجی کارکناں کے علاوہ ،تاجران، اساتذہ ، طلبہ اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔امن کانفرنس میں تقدس مآب بشپ اندریاس رحمت ، فادر خالد رشید عاصی،فادر توفیق یونس ،فادریعقوب یوسف ،شاہد انورایڈووکیٹ ،علامہ ریاض کھرل ،پیر خرم سیفی، علامہ غلام اکبر ساقی، سید حسنین شرازی،مولانا سکندر حیات ذکی،بشپ شمس پرویز،علامہ منشا سالک، صاعقہ کور،شاہین انتھنی ،میاں ندیم احمد، ڈاکٹر عبدالحفیظ ،پروفیسر انجم پال ، فادر اکرم گل و دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین امن کانفرنس نے کہا کہ ہمیں اپنے منفی رویے یعنی بے راہروی ، کینہ پروری ،حسد ، لالچ، غضب ، تفرقے ، جدائیاں اور بدعتوں کو ترک کرکے امن و سلامتی،پیا رو محبت اور ترقی و خوشحالی کے روشن پہلوؤںکو اجاگرکرنا چاہیے اور معاشرے میں ان مثبت پہلوئوں کا پرچارکرنا چاہیے۔ ہمیںہرپلیٹ فارم پر انسانوں کی عظمت ، بھائی چارہ ، اخوت اور امن و ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ عوامی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ جاری رکھتے ہوئے ہر اُس ذرائع کا استعمال کریں گے جس سے امن کے ایک نئے دور کی ابتداء ہوسکے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی، دہشت گردی اورتشددکے خاتمے کیلئے بین المذاہب و بین العقائد مکالمہ ، رواداری اورقبولیت کے کلچر کو فروغ دیا جائے تاکہ مذہبی گروہوں کے درمیان بد اعتمادی کی فضاء ختم ہوسکے

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author