Author HumDaise View all posts
رپورٹ: شمون صاد
مسیحو ں کے تاریخی گاؤں چک نمبر 51گ ب خوشپور کے موسیماتی تبدیلیوں خاص کر سیم و تھور سے متاثرہ زمینوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیاہے‘ خوشپور مسیحوں کا 125سالہ قدیمی گاؤں ہے جس کا پچاس فیصد سے زیادہ زرعی رقبہ اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ہے یہاں کا بیشتر زرعی رقبہ سیم و تھور کی وجہ سے ناکارہ ہو چکا ہے جس کے باعث مسیحی اپنی ز مینیں اونے پونے فروخت کرنے پر مجبور ہیں ان حالات کو دیکھتے ہوئے بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر اندریاس رحمت کی ذاتی دلچپسی سے گاؤں کی بحالی اور متاثرہ زمینوں کو بچانے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت معروف ریسرچر (محقق) زرعی سائنسدان اورماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے صدارتی ایوارڈ یافتہ سکالرز ڈاکٹر یوسف ریاض اور کیمونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہمہ وقت مصروف سماجی رہنماجارج بوٹا کے ہمراہ کرسچین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی جے اے پی) کے عہدیداران (مسیحی صحافیوں) نے گاؤں کا وزٹ کیا‘ اس موقع پر خوشپور کے کاشتکاروں نے بشپ آف فیصل آبا د ڈاکٹر اندریاس رحمت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ بعدا زاں ڈاکٹر یوسف ریاض نے متاثرہ زمینوں کا دورہ کیا اور مٹی کے سمپلز (نمونہ جات) اکھٹے کئے اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف ریاض نے کہا کہ موسیماتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے مسیحیوں کے ایک بڑے اور قدیمی گاؤں کی ا تنی زیادہ زرعی اراضی کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ اور ناکارہ ہونا افسوسناک ہے اس گاؤں کی زرعی زمینوں کو بچانے کے لئے فوری پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت چھوٹا سیم نالہ بنانے سمیت واٹر ٹریمنٹ پلانٹ لگانے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنا کر کاشتکاری کے لئے استعمال کیا جا سکے‘ انہوں نے بتایا کہ سیم و تھور اور کلر سے متاثرہ زمینوں کو بحال کرنے کے لئے متبادل فصلیں کاشت کرنے کی ضرورت ہے جبکہ روزگار کی فراہمی کے لئے گاؤں میں پراسیسنگ یونٹس لگانے کی ضرورت ہے۔بعدازاں کرسچین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداران اور مسیحی صحافیوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف ریا ض نے کہا ماحولیاتی تبدیلی سے مسیحوں کے دیہاتوں کا متاثر ہونا زرعی اراضی کا فروخت کیا جانا الارمنگ ہے مسیحی صحافی اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے بڑا کام کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کے ساتھ مل کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس ایشو کو ہائی لائٹ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ مسیحی آبادیوں اور دیہات کی بحالی کے کام شروع کیا جا سکے انہوں نے بتایا کہ خوشپور میں متاثرہ اراضی کی بحالی کے لئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جو دیگر دیہات کے لئے بھی ماڈل ثابت ہوسکتا ہے۔ قبل ازیں بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر اندریاس رحمت نے خوشپور پیرش ہاؤس میں شجرکاری کے سلسلے میں پودا لگایا اس موقع پر انہوں نے اور جارج بوٹا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاتھولک چرچ مسیحی کی بحالی میں دلچسپی رکھتاہے ا س لئے ڈاکٹر یوسف ریاض اور ان کی ٹیم کو خوشپور بلایا گیا ہے تاکہ وہ مسائل کے حل کے لئے مدد و رہنمائی کریں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *