مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ندیم اجمل عدیم ایک پختہ کار شاعر

ندیم اجمل عدیم ایک پختہ کار شاعر

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

تبصرہ : محمد حسنین پرویز

ندیم اجمل عدیم ملتان،پنجاب میں پیدا ہوے۔ندیم اجمل عدیم مشاعرہ باز اور پی آر شپ کی بیساکھیوں کے بل پر لہرانے والا شاعر نہیں ہے۔آپ کی شاعری کا مطالعہ کرتے ہوے پہلا تاثر ایک پختہ کار شاعر کے طور پر ابھرتا ہے۔آپ ایک عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں لیکن اردو ادب سے محبت کا رشتہ لازوال ہے۔اسی محبت کے رشتے کی وجہ سے آپکے سات اردو شعری مجوعے شائع ہو چکے ہیں۔جن میں (شہرِ بے چراغ 1991، رختِ نصیب 1994، اشک میں دریا نظمیں 1997، میں روشنی کا مسافر 2001، صحیفہ دھوپ کا 2009، گفتگو سمندر سے 2018، اداسی چاک پر رقصاں 2024) شامل ہیں۔
اسکے علاوہ آپکا ایک پنجابی مجموعہ بھی چھپ چکا ہے جسکا نام “ہوا کی کفنی 1992” ہے۔
‎1998 میں افسانچوں کی کتاب دیا کیسے جلے گا شائع ہو چکی ہے۔اور ایک انگریزی کتاب “Live What You Say 1999” میں شائع ہوئی۔
یہاں آپکی اردو کی ساتویں کتاب “اداسی چاک پر رقصاں 2024” کا انتخاب ہیش خدمت ہے!
آپ کہہ دیں تو مری آنکھ سے سورج نکلے
آپ کہہ دیں تو ابھی آنکھ میں آے پانی
وہ بھی کیا لوگ زمانے میں ابھی زندہ ہیں
جن کو حسرت ہی رہی آنکھ میں آے پانی
سر جھکاے کوئی آتا ہے چلا جاتا ہے
جیسے خوابوں سے جڑی آنکھ میں آے پانی
ندیم اجمل عدیم
یہ علاقہ تو بیاباں سے بھی بدتر ہے جہاں
آدمی گھر سے نکلتا ہے بہت ڈر ڈر کے
گھر کے افراد کے اطوار بدل جانے پر
رابطے توڑنے پڑ جاتے ہیں کیوں باہر کے
ندیم اجمل عدیم
پڑا ہوں ایسے میں اس کج ادا کے بازو پر
چراغ رقصاں ہو جیسے ہوا کے بازو پر
ہوا کا شور مسلسل یہ کہہ رہا ہے مجھے
بھروسہ کرنا نہیں ناخدا کے بازو پر
ندیم اجمل عدیم
بچھڑتے وقت ہی احسان اتنا کر جاتا
مجھے گلے سے لگاتا تو میرا ڈر جاتا
سکوتِ ہجر میں گھبرا کے ہم پہن لیتے
تُو اپنی یاد کے گھنگرو زمیں پہ دھر جاتا
ہمیں وہ چھت سے اڑانے کا سوچتا جو کبھی
ہمارے دل کا کبوتر اڑان بھر جاتا
ندیم اجمل عدیم

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author