مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج میں مسیحی تعلیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج میں مسیحی تعلیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی
لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد میں ہفتہ مسیحی تعلیم کے حوالے سے دعائیہ تقریب بعنوان “امید کے زائرین” کا انعقاد کیا گیا،جس میں مسیحی تعلیم کے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی اور ایمان افروز گیتوں اور مناجات کے ذریعے ایک مثبت اور امید افزا ماحول کو فروغ دیا۔اس موقع پر بائیبل مقدس میں سے امید کے حوالے سے کی گئی تلاوتوں پر دھیان و گیان کیا گیا ،ایمان افروز گیت گائے گئے اور مناجات پیش کی گئیں۔اس موقع پر برادر روبن یونس ،وائس پرنسپل مسٹر آصف نوید ،مسٹر مشتاق خوشی،اعجاز بھٹی،عدیل فراز،عمون،مس ممتاز ندیم، مس نسیم بھٹی ،آشر مختار و دیگر معززین نے شرکت کی۔مسٹر مشتاق خوشی نے ایڈمن کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں ہفتہ مسیحی تعلیم بعنوان امید کے زائرین کے حوالے سے منعقدہ تقریب کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author