Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : اعجاز بھٹی
17 سے 20 جولائی 2025 کو نوجوانوں کے لیے ایک سپورٹس سیمینار بعنوان “بائیبل سپورٹس کیمپ 2025″کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں فیصل آباد کے لاسال کیمپس 1،لاسال کیمپس 2،لاسال گوکھووال،لاسال ملکھانوالہ اور حامد سائیکلنگ کلب کے 52 شرکاء نے بھرپور شمولیت اختیار کی، جس نے نوجوانوں کو اجتماعی بااختیار بنانے کا احساس جگایا۔ آٹھ متاثر کن مقررین- ریورنڈ برادر ظفر اقبال،شہزاد سلیم، انیل جمشید ،شمس پرویز، فیصل اسد، نعیم یونس شان، ڈاکٹر پرویز مسیح اور شیروز بشیر نے ترقی پذیر تھیم کے بارے میں تبدیلی کی بصیرت”تم دنیا کا نور ہو” سے روشناس کیا۔آخری روز مہمان خصوصی ریورنڈ برادر ساجد بشیر سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم دنیا کا نور ہو اور نور کا کام ہے دوسروں تک روشنی پھیلانا۔مہمان خصوصی نے مسٹر عمانوئیل اسد اور ان کی آرگنائزنگ ٹیم کی اس کاوش کو سراہا۔اس موقع پر مہمان خصوصی و مہمانان گرامی کے دست مبارک سے تمام نوجوانوں کو سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ۔


















1 Comment
Chaudary Shahroz
July 21, 2025, 10:03 amGreat initiative for our youth keep it up God bless you
REPLY