Author HumDaise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
ایسوسی ایشن آف ویمن فار اویئرنس اینڈ موٹیویشن (AWAM) نے سٹیپ (STEP) آرگنایزیشن اور سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (CPDI) کے تعاون سے فیصل آباد میں ایک تقریب ’’گڈ گورننس اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی‘‘ کا انعقاد کیا’جس کے مقررین میں سی پی ڈی آئی کے نمائندے فیصل منظور شامل تھے۔ سونیا پطرس ڈپٹی ڈائریکٹر عوام پاکستان’ خالدہ رفیق سماجی بہبود کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور عظمت فردوس تھے’ اس تقریب کا بنیادی مقصد سول سوسائٹی کے گروپوں اور خدمات کی فراہمی کے محکموں کے درمیان بات چیت کو آسان بنانا تھا تاکہ ان شعبوں کی نشاندہی کی جا سکے جہاں موجودہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سماجی تحفظ کی ان اسکیموں کو تسلیم کیا جو کہ محروم اور کم نمائندگی والے گروہوں، خاص طور پر خواتین، معذور افراد، ٹرانس جینڈر افراد، اور مذہبی اقلیتی لوگوں کے لیے ہیں۔ تقریب میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ بیوروکریٹک رکاوٹیں ان خدمات کو محروم طبقات کے لیے ناقابل رسائی بنا رہی ہیں، جس پر فیصلہ سازوں کی توجہ کی ضرورت ہے۔ حکومتی عہدیداروں نے ان خدشات کو تسلیم کیا اور مقامی سول سوسائٹی گروپس کو دعوت دی کہ وہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے نظام کو بہتر بنانے میں ہاتھ بٹائیں، نچلی سطح کی کمیونٹیز کے لیے وقف خدمات اور سہولیات تک آسان رسائی کو یقینی بنائیں۔
1 Comment
Naseem
February 29, 2024, 9:36 amI really appreciate such efforts that concerned with public sensitization and moblization
REPLY