مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


محفوظ اور قانونی ہجرت کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد

محفوظ اور قانونی ہجرت کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد

Author Editor Hum Daise View all posts

رپورٹ:یوسف عدنان
مائیگرنٹ ریسورس سنٹر (MRC) لاہور نے ضلع فیصل آباد میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں ایم آر سی لاہور کی جانب سے کاؤنسلر ماریہ سہیل نے شرکاء کو ہجرت کے قانونی طریقہ کار، محفوظ راستوں اور غیر قانونی ہجرت کے سنگین خطرات سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر ندا عمر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA)، محمد بلال، انسپیکٹر– پی او ای لاہور (بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ)، چوہدری سلیم، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، یوسف عدنان، ندیم پرنسپل اور دیگر معزز افراد نے خصوصی شرکت کی۔ماریہ سہیل نے کہا کہ ہجرت ہمیشہ قانونی ذرائع سے کی جانی چاہیے تاکہ لوگ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستند معلومات کی کمی اکثر افراد کو غیر قانونی راستوں کے انتخاب پر مجبور کرتی ہے، جو کبھی کبھی جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے منظور شدہ بھرتی ایجنٹس، لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسیوں اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ندا عمر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر FIA نے اپنے خطاب میں غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے خطرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ اور اسمگلرز کے نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، اور عوام کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی راستوں کا حصہ بننے سے انکار کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً ایف آئی اے کو دیں۔
ندا عمر نے مائیگرنٹ ریسورس سنٹر کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ MRC عوام میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو غیر قانونی ہجرت کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
محمد بلال، انسپیکٹر – پی او ای لاہور نے کہا کہ BEOE صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ایجنٹس کے ذریعے بیرونِ ملک قانونی روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے اور کسی بھی غیر قانونی ذریعے کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتا ہے۔
شرکاء نے سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں محفوظ ہجرت اور متعلقہ طریقہ کار کے بارے میں بہت سی نئی اور اہم معلومات حاصل ہوئیں۔ انہوں نے ایم آر سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author