مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پاسٹر کامران قتل’ڈراپ سین ‘بیوی اور این جی او کا سربراہ ملوث نکلے

پاسٹر کامران قتل’ڈراپ سین ‘بیوی اور این جی او کا سربراہ ملوث نکلے

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول

گوجرانولہ میں قتل کئے جانے والے پادری کامران کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ‘ پادری کامران کے قتل میں ان کی بیوی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو ا ہے – پولیس زرائع کے مطابق قتل میں ایک این جی او کا سربراہ گڈز کمپنی کا مالک اور مقتول کی بیوی ملوث نکلے ہیں جنہوں نے 30 سے 35 لاکھ روپے میں کرائے کے قاتل صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مینگورہ سے بلائے جو این جی کے سربراہ گڈز کمپنی کے مالک کی جانب سے شناخت کروائے جانے پر تین چار دن مقتول کی نقل و حرکت نوٹ کرتے رہے اور موقع پاتے ہی پاسٹر کامران کو قتل کرکے واپس مینگورہ فرار ہوگئے جنہیں پولیس نے مینگورہ سے چند پہلے گرفتار کرکے گوجرانولہ منتقل کردیا جہاں دو روز قبل قاتلوں کو چھڑوانے کے لئے پولیس اور انکے ساتھیوں کے درمیان ہونے والے پولیس مقابلے میں دونوں قاتل ہلاک کر دییے گیے ہیں پولیس نے قتل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور مقتول کی بیوی اور گڈز کمپنی کے مالک این جی او کے سربراہ کو شامل تفتیش کرلیا
پولیس تحقیقات کے مطابق نجم الثاقب جو کہ ایک گڈز کمپنی کا مالک ہے ‘ کا ایک این جی او کی ذریعےسے کامران ناز کی اہلیہ سلمینہ سےرابطہ ہوا، دونوں میں قربتیں بڑھیں تو ایک ہونے کا فیصلہ کیا،دونوں کا پلان تھا کہ کامران ناز کی موت کے بعد دونوں امریکہ شفٹ ہوجائیں گے اور وہاں پر سیاسی پناہ لے لیں گے،اسکے بعد دونوں نے مل کر 33لاکھ روپے میں شوٹر کوہائیر کیا، شوٹرز گوجرانوالہ پہنچے اور کئی روز تک کامران ناز کی ریکی کرتے رہے، پھر ایک روز کامران ناز اپنے گھر سے نکلے تو شوٹرز نے5 دسمبر والے دن کامران ناز کو فائرنگ کر قتل کردیا، اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی لیکن پنجاب پولیس کی ماہرانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اصل حقائق سامنے آگئے

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author