مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


تشدد کیس’رجب بٹ اور جنرل فیض کے وکیل کا لائسنس معطل کرد یا گیا

تشدد کیس’رجب بٹ اور جنرل فیض کے وکیل کا لائسنس معطل کرد یا گیا

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : کامران رشید
رجب بٹ اور جنرل فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس پنجاب بار کونسل نے معطل کر دیا ہے اورایگزیکٹو کمیٹی نے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دی ہے یہ کا رروائی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے کارروائی کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میا علی اشفاق دیگروکیلوں سے الجھتے اوربحث مباحثہ کرتے نظر آ رہے ہیں اس حوالے سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی ہے ،ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی پر مکمل پابندی کے باوجود میا ں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نجی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا بھی خلاف ضابطہ ہے وکلاء برادری کے خلاف بیانات سے اتحاد اور وقار کو نقصان پہنچا ہے ،پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ عمل پروفیشنل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے،پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کی دفعات 134 اور 175-A کی خلاف ورزی قرار،ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا،میاں علی اشفاق کا کیس لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا،میاں علی اشفاق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے وکیل بھی ہیں

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author