مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ‘پنجاب میں سکول اب 19جنوری کوکھلیں گے

تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ‘پنجاب میں سکول اب 19جنوری کوکھلیں گے

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی
پنجاب میں سردیوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیاہے۔ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے ا ب 12جنوری کے بجائے 19جنوری کو کھلیں گے’تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے پول کروایا گیا تھا جس شہریوں خاص کر طلباء کے والدین کی بڑی تعداد نے سردیوں کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے حق میں رائے دی تھی۔و زیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے جو اعلان کیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور اگر کوئی اداروں احکامات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور قبل ازوقت کھولے جانے والے اداروں کو سیل کردیا جائے

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author