Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: کامران رشید
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز)، پنجاب نے پنجاب بھر کے پبلک سیکٹر کالجز کے طلباء کے لیے یونیفارم پالیسی میں عارضی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء 28 فروری 2026 تک جرسی، سویٹر، بلیزر، کوٹ، جیکٹ، ٹوپی، موزے اور جوتے کسی بھی رنگ میں پہن سکتے ہیں۔
تمام ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ ہدایات اپنے ماتحت ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز تک پہنچائیں تاکہ طلباء اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
اس اقدام کا مقصد طلباء کو سرد موسم میں بہتر تحفظ فراہم کرنا اور ان کی تعلیم میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *