مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


مینارٹی رائٹس موومنٹ کا منشیات کے مقدمے ختم نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

مینارٹی رائٹس موومنٹ کا منشیات کے مقدمے ختم نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

  Author Hum Daise View all posts

 

رپورٹ:روبینہ یونس
مینارٹی رائٹس موومنٹ کے سربراہ لالہ روبن ڈینئیل ،ملک عابد ایڈووکیٹ’ بشپ شمس پرویز، پرویز اقبال بھٹی، راجہ ٹامس، ملک سہیل سردار، شوکت کھوکھرنے پریس کلب فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں منشیات کے خلاف کمپین جاری ہے اورہم اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن پچھلے دو ماہ میں ہماری مسیحی آبادیوں کو منشیات کا گڑھ فریم کیا جا رہا ہے۔ہیروئین ، چرس، آئیس وغیرہ جیسے نشے ہماری آبادیوں کی پروڈکٹ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر کمپین چلوائی جا رہی ہے اور جھوٹے اور بے بنیاد9B-Cکے مقدمات بنا کر یہ ثابت کیا جا رہا ہے کہ یہ مسیحی آبادیوں کی پروڈکٹ ہے۔انتظامیہ سے اپیل ہے کہ یکطرفہ میڈیا کمپین کے خلاف کاروائی کرے ۔چند پولیس والوں کے شاباش کے چکروں میں اس نابالغ عمل سے ہمارے لوگوں میں دہشت کا عالم ہے۔ عوام کی اکثریت نے اگر اس پروپگنڈہ کا شکار ہو کر ہماری آبادیوں پر یلغار کر دی تو ہم تباہ و برباد ہو جائیں گے۔ ہم کس کو قصور وار ٹھہرائیں گے۔ پرمٹ کے مندرجات کو بھی پڑھ لیں۔حدود آرڈیننس جہاں سے3/4کے جرم کا اطلاق کیا جاتا ہے اس کے بھی قواعد و ضوابط ہیں جن کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں کرسچن ٹاون تھانہ گلبرگ دو گھروں میں کسی شرپسند کی بوگس اطلاح پر اینٹی نارکوٹکس پولیس نے کاروائی کی اور تلاشی لی۔ کچھ نہ ملنے پر عملے نے معافی مانگی لیکن شرپسند سامنے نہیں آیا۔ اب بھی سیاسی، ذاتی دشمنی اور نمبر بازی کی بنیاد پر SHO تھانہ گلبرگ، بٹالہ کالونی اور دیگر تھانوں میں9/C کے بوگس مقدمات درج کروائے گئے۔ آئین پاکستان بلا رنگ، نسل ، مذہب اور جنس مکمل انصاف کا حق دیتا ہے۔ التجا ہے کہ ہمیں اس حق سے محروم نہ رکھا جائے۔ ایس ایچ اوز سے بوگس مقدمات کی وجہ پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اعلی افسران کا دبا ہے۔ رانا ثنا اللہ پر ہیروئین کا بوگس مقدمہ کیا گیا تو چیخیں نکل گئی اور عام انسانوں کی پرواہ نہیں ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز بے شمار دفعہ کہہ چکی ہیں کہ انصاف ہونا چاہیے سینیٹر خلیل طاہر سندھو، سینیٹر عابد شیر علیاورمیاں طاہر جمیل سے ملاقاتیں اوردرخواستیں کی ہیں جنہوں نے افسوس کااظہار بھی کیالیکن زورزبردستی اورزیادتی جاری ہے انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ بوگس مقدمات کو خارج کروا کر پولیس افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر کارروائی عمل میں لائی جاے ۔ اگر پانچ دن کے اندر بوگس مقدمات کا اخراج نہ ہوا اور بوگس مقدمات کی کمپین جاری رہی تو پنجاب اسمبلی کے آگے دھرنا دیں گے۔

Author

Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author