مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پنجاب میں 6 اور 7 فروری کو عام تعطیل ہو گی

پنجاب میں 6 اور 7 فروری کو عام تعطیل ہو گی

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: کامران رشید
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے 3 فروری 2026ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، مذکورہ تاریخوں کو پنجاب بھر میں سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو قومی اور علاقائی سطح کے تمام بڑے اردو اور انگریزی اخبارات میں شائع کیا جائے اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی اس کی وسیع تشہیر کی جائے۔نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکریٹری پنجاب، گورنر پنجاب، وزیرِ اعلیٰ پنجاب، تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس حکام، عدالتی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔حکومتِ پنجاب کے اس اعلان کے بعد صوبے بھر میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی ادارے دو روز کے لیے بند رہیں گے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author