مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


مسیحوں کے روزوں شروع’ چالیس دن عبادت’ ریاضت میں گزاریں گے

مسیحوں کے روزوں شروع’ چالیس دن  عبادت’ ریاضت میں گزاریں گے

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

مشتاق خوشی
مسحیوں کے روزوں کا آغاز ہو گیا ہے’مسیحی کلیسیائی عقیدہ کے مطابق روزوں کے ایام کو روزوں کا موسم کیا جاتاہے۔ مسیحیت میں لطوریا لفظ موسم کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔جیسے کرسمس کا موسم ،روزوں کا موسم ،پاشکا کا موسم -مسیحی روزوں کے ایام چالیس روزوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔اتوار کا روزہ نہیں رکھا جاتا ۔کیونکہ مسیحی عقیدہ کے مطابق یسوع المسیح اتوار کے روز مردوں میں سے زندہ جی اٹھے تھے لہذا اس شادمانی دن کی اہمیت کے پیش نظر اتوار کو روزہ نہیں رکھا جاتا ۔مسیحی روزہ آٹھ پہر (24 گھنٹوں) کا ہوتا ہے۔ جو ایک شام سے انگلی شام تک ہوتا ہے۔جس طرح دیگر مذاہب میں روزہ رکھنے کی تاکید اور حکم ہے مسیحی مذہب میں بھی روزہ کی تاکید اور ترتیب ہے۔روزوں کا آغاز راکھ کے بدھ سے ہوتا ہے ۔مسیحی لوگ راکھ کے بدھ کی عبادت کا اہتمام کلیسیائی عقیدہ اور ترتیب سے کرتے ہیں۔ماتھے پر راکھ لگائی جاتی ہے۔جو کی عاجزی ،انکساری ،پچھتاوےاور توبہ کی علامت ہی۔گرجا گھروں میں عبادات ہوتی ہیں ۔روزہ کی اہمیت ،ضرورت اور روحانی افادیت کے بارے کلام پاک سے تلاوتیں کی جاتی ہیں اور کلیسیاؤں کے رہبر تلاوتوں کے مطابق پیغام بیان کرتے ہیں ۔روزوں کے دوران مسیحی لوگ یسوع المسیح کے چالیس دن متواتر روزہ رکھنے پر غور و خوض کرتے ہیں ۔یسوع المسیح کے صلیبی راستے،دکھوں اور صلیبی موت اور تیسرے دن مردوں میں سے جی اٹھنے پر دھیان و گیان کیا جاتا ہے۔روزوں دعا،ریاضت،خیرات،تقوی پرہیز،گناہوں سے کفارہ کے لئے پچھتاوے کی دعا پر دھیان دیا جاتاہے ۔ دنیا میں امن و سلامتی کے استحکام کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں ۔روزوں کے دوران جتنے بھی جمعہ کے دن ہوتے ہیں گرجا گھروں میں چودہ مقام کی عبادات ہوتی ہیں ۔جمعہ کے دن کی عبادت میں یسوع مسیح کے گتسمنی باغ میں پکڑوائے جانے سے صلیبی موت اور قبر میں اتارے جانے کے دکھوں کے تجربے کو یاد کیا جاتا ہے۔دنیا میں جتنے بھی معصوم اور بے گناہ قیدی ہیں ان کی رہائی کے لیے مشترکہ دعائیں کی جاتی ہیں ۔بین المذاھب ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔جن ممالک میں جنگ اور بد امنی ہے ان کے لئیے دعائیں کی جاتی ہیں ۔یتیموں ،بیوائوں ،بیماروں اور ضرورت مندوں کے لیے ذرائع ڈھونڈے جاتے ہیں کہ ان ضروریات پوری ہو سکیں ۔لہذا مسیحی روزہ ہمیں دعا،خیرات گناہوں سے توبہ کی تلقین کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو خالی کر دینا, عاجزی اور دوسروں کا خیال رکھنا سیکھاتا ہے سب سے بڑھ کر یسوع المسیح کی ہمارے گناہوں کی خاطر صلیبی موت کو قبول کرنااور ہمارے نجات کے لئے خود قربان ہو جانا ہے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author