Author Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اقلیتی ملازمین و پینشنرز کو واجب الادا تنخواہوں و پینشن کی عدم ادائیگی کے حوالے سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو شکایت کی گئی تھی۔ جس کے جواب میں ایوانِ صدر اسلام آباد نے چیف سیکریٹری حکومت سندھ کو شکایات کے ازالہ کی ہدایات جاری کی ہیں۔بوٹا امتیاز، ہیومن رائٹس ڈیفینڈر و ایوارڈ یافتہ RTI ایکٹیوسٹ حیدرآباد سندھ نے بتایا کہ انہوں نے 19 جنوری 2026ء کو صدر پاکستان کو رجسٹرڈ لیٹر نمبر RGL165206288 کے ذریعے شکایت کی تھی۔ جس کے جواب میں ایوانِ صدر اسلام آباد نے 29 جنوری 2026ء کو مراسلہ نمبر President’s Secttt.(Public)’s Control.No.145/2026/Petition جاری کیا ہے۔چیف سیکرٹری حکومت سندھ کو جاری کیا گیا مراسلہ جس کی شکایت کے ازالہ کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔ ایوان صدر اسلام آباد سے جاری ہونے والا مراسلہ بوٹا امتیاز کو 19 فروری کو موصول ہوا ہے ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *