مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


تین بہنوں کاقاتل منشا مسیح بھتیجوں سمیت گرفتار’ ملزم جرمنی فرار ہو گیا تھا

تین بہنوں کاقاتل منشا مسیح بھتیجوں سمیت گرفتار’ ملزم جرمنی فرار ہو گیا تھا

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
علی پور چٹھہ میں 3 سگی بہنوں کے مبینہ قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق شوہر ہی بیوی اور دو سالیوں کا قاتل نکلا ہے ملزم قتل کرنے کے بعد جرمن فرار ہوچکا تھا پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ تفتیش سے ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا ہے پولیس کے مطابق قتل ک ملزم کے دو بھتیجے بھی معاون تھے-تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کو ایمرجنسی پکار 15 پر اطلاع ملی کہ رسولنگر کے نواحی گاؤں رکھ کلاں سٹاپ کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی ڈیڈ باڈی موجود ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا تھا پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ علی پور چٹھہ میں درج کر کے تفتیش شروع کی گئی ۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مقتولہ کی شناخت اور فیملی ٹری حاصل کی جبکہ اس کے شوہر منشاء مسیح کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں جو بظاہر جرمنی میں مقیم تھا۔ ٹریول ہسٹری سے معلوم ہوا کہ ملزم وقوعہ کے روز بیرون ملک فرار ہوا اور کچھ روز قبل پاکستان آ کر روپوش ہو گیا ۔پولیس نے سے ڈی آر اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزم منشاء مسیح اور اس کے بھتیجوں داؤد اور سجان کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم منشاء نے اپنی بیوی نازیہ کو فائر مار کر قتل کیا جبکہ اپنے بھتیجوں کے ساتھ مل کر اپنی سالی بملا کو فائرنگ اور ماریہ کو نہر میں دھکا دے کر قتل کیا بعد ازاں دونوں مقتولین کی نعشیں مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔ پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیس ٹریس کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author