Author HumDaise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
ایڈوکیٹ لعذر اللہ رکھا نے بارہ سال سے جیل میں بند ایک ایسے قیدی کو رہا کروا لیا ہے جو کہ ذہنی امراض میں مبتلا تھا‘لودھرا ڈسٹرکٹ جیل میں قید محمد آصف 295سی اور 295بی کے الزام میں پابند سلاسل کیا گیا تھا جس کی پیروی ایڈوکیٹ اللہ رکھا نے کی‘ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکوشن کی جانب سے نے ملزم کو ذہنی لحاظ سے صحت مند قرار دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے بھی مسائل کا سامنا رہا مگر اس کے باوجود ایڈوکیٹ اللہ رکھا لعذر کی بھرپور محنت اور وکالت سے محمد آصف کو انصاف اور رہائی مل گئی ہے‘ اس حوالے سے ایڈوکیٹ اللہ رکھا لعذر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کیس میں ایک سال قبل وکالت نامہ جمع کروایا تھا اور قلیل مدت میں ایسے شخص کو انصاف دلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہا تھا
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *