مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی 26 ویں برسی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی 26 ویں برسی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

  Author HumDaise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی

فیصل آباد میں سابق ایم پی اے و بشپ جان جوزف شہید ٹرسٹ کے چیئرمین جانسن مائیکل کی زیر قیادت میں بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی 26 ویں برسی کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس میں ریورنڈ بشپ شمش،مسٹر اینڈ مسز جانسن گل،جیری جوزف،فاروق ایوب، ایلڈر سلیم ،یشوع بھٹی،ملک سہیل، اعجاز بھٹی، جان جوزف فیملی و دیگر معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پر ریورنڈ بشپ شمش پرویز،مسز روبی جانسن،جانسن مائیکل ،مسٹر ہریش میسی ،ریورنڈ فادر جارج مارٹین ،میرام ساویو نے خطاب کرتے ہوئے بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی خدمات کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر شہید اعظم بشپ ڈاکٹر جان جوزف کے لیے سسٹر سبینہ رفعت کا لکھا ہوا، ریورنڈ فادر جارج مارٹین کا کمپوز کیا گیا اور میرام ساویو کا گایا ہوا گیت پیش کیا گیا ۔سسٹر سبینہ رفعت اور پاسٹر جانسن سندھو نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے ۔
آخر میں مسٹر شہزاد بھٹی میڈیا کوآرڈینیٹر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر شرکت کی

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author