مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ملتان میں واقع مسیحوں کا واحد (تاریخی) گاؤں چک 13ایم آر

ملتان میں واقع مسیحوں کا واحد (تاریخی) گاؤں چک 13ایم آر

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

تعارف
ملتان میں ویسے تو مسیحوں کی بہت سے آبادیاں ہیں مگر گاؤں ایک ہے جس کا نام چک نمبر 13ایم آر ناصرت ہے سرکاری دستاویز میں اس گاؤں کا نام چک نمبر 13ایم آر ہے جو کہ گاؤں کو سیراب کرنی والی راجباہ (چھوٹی نہر) مخدوم رشید مائنر کی مناسب سے رکھا گیا ہے تاہم مسیحوں نے اپنی شناخت کے لئے گاؤں کے نام کے ساتھ ناصرت کا اضافہ کر لیا۔گاؤں کا نام ناصرت اس لئے رکھا گیا کہ مسیح کے گاؤں کا نام ناصرت ہے یہ گاؤں ملتان ضلع میں واحد مسیحی گاؤں ہے

ابتدائی آباد کار
یہ گاؤں انگریز دور میں 1943 میں آباد کیا گیا تھا جو کہ 55مربع اراضی پر مشتمل ہے اس میں مختلف اضلاع سے خاندان آ کر آباد ہوئے جن میں سے چند اہم یہ ہیں
گرداسپور
بابا مہر دین،با با جلا ل بھگتو،بابا لوکس،بابا ہیما
سیالکوٹ
با با کھیڑا،با با کھڑکو،با با لہینا،با با بانگی،بابا مہند بخش،پادری سلیمان
لائیل پور (فیصل آباد)
با با شیرا،نند،با با کُلا،با با بوٹا
گوجرانوالہ
پادری سوہن لال،پادری گویا،با با حیات،بابا مہتاب
لاہور
پادری سیموئیل،پاری پی ڈی پال،حوالدارسیموئیل،با با دتو
ملتان
بابا پالو،منشی روڑا،مہند بخش

منٹگمری (ساہیوال)
بابا بہادر مسیحی،باؤ جاگر،عنائت بندوقی والا،بابا برک،بابا جان ملٹن،بابا رولو،بابا بڈھا مل،امی چند ان کے علاوہ اور بھی بزرگ آئے جو کہ فوج میں آفیسر تھے۔ وہ جلدہی واپس اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے کیونکہ رستے دشوار گراز تھے اور آباد کاری نئی تھی۔
گاؤں کی اہم شخصیات
گاؤں کے پہلے نمبرادر بابا برک اور پادری سلیمان تھے ان کے بعد بہادر مسیحی،بابا حیات بھی نمبر دار رہے۔
پہلے جنرل کونسلر نمبر داردانی ایل بن منتخب ہوئے جبکہ پہلے ڈسٹرکٹ کونسلرچودھری منیر اجمل بنے جو کہ مسلسل 3بار الیکشن جیت کر ڈسٹرک کونسلر بنے ان کے دور میں گاؤں میں پکی سڑکیں جانوروں کا ہسپتال بنا جبکہ گاؤں میں بجلی بھی انہی کی کاوشوں سے آئی اس کے علاوہ انہوں نے گاؤں کے لوگوں ملازمتوں کا بندوبست بھی کیا‘چودھری منیر اجمل کے بعد ان کے بیٹے سمیر اجمل ممبر ضلع کونسل بنے جبکہ بعد میں گاؤں نے نوجوان سعید اختر ممبر ضلع کونسلر منتخب ہوئے تھے گاؤں کے ابتدائی سرکاری افسران میں پروفیسر سلیم پرویز اور ندیم اجمل عدیم شامل ہیں‘ سلیم پرویز سرکاری کالج کے پروفیسر جبکہ ندیم اجمل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) تھے ندیم اجمل عدیم آٹھ کتابوں کے منصنف اور پہلے مسیحی شاعر بھی ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے نیشنل کلچرل ایوار ڈ سے نوازا گیا تھا
چک نمبر 13 آر کے ایک نوجوان سمیر اجمل بطور صحافی بہت سے قومی اخبارات میں کام کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں جبکہ راقم جیکب آفتاب بطور بھی مختلف اخبارات میں کالم اور مضامین لکھنے میں مشغول عمل ہے
گاؤں کی مذہبی شخصیات
گاؤں کے چند اہم مذہبی شخصیات یہ تھیں
پادری سوہن لال،پادری سلیمان،پادری سیموئیل،پادری گویا،پادری پی ڈی پال سر فہرست تھے۔
گاؤں کی نئی نسل
گاؤ ں کی نئی نسل کے نوجوانوں میں رومیل شاہد زراعت آفیسر ہیں اس کے علاوہ ساگر عمانوایل،روحیل مختار، شیراز پال(آرتھر پال کے پوتے) اپنے اپنے شعبے میں اپنے آپ کو منوا چکے ہیں
پاک آرمی میں بابر اقبال،جبران عمانوایل،پرویز ولیم،والٹر پال،شہزاد جاویدملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔
سماجی اور فلاحی کاموں میں فرخ پال،سردار جیکب آفتاب نار قابل تعریف ہیں جو کہ گاؤں کی خدمت میں پیش پیش ہیں

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author