Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: عرفان عرفی
فیصل آباد پریس کلب کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے۔29جنوری کو ہونے والے انتخابات میں شاہد علی گروپ نے کلین سویپ کر لیا ہے‘ پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے مطابق شاہد علی گروپ کے عبدالرحمان بھاری اکثریت سے صدر جبکہ کاشف فرید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں جبکہ دیگر عہدیدران میں شوکت وٹو سینئر نائب صدر‘میاں منور علی نائب صدر‘محمد کاشف نائب صدر‘صغیر سانول جوائنٹ سیکرٹری‘ طاہر نجفی جوائنٹ سیکرٹری‘رانا محسن فاروق فنانس سیکرٹری‘اور افشاں بتول انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو باڈی میں بھی تمام ممبران شاہد علی گروپ کے کامیاب ہوئے ہیں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *