مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


مقتول روبن مسیح کا سر دو ہفتے بعد نہ مل سکا ‘اہل خانہ پریشان

مقتول روبن مسیح کا سر دو ہفتے بعد نہ مل سکا ‘اہل خانہ پریشان

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
خاندانی رقابت کی بنا پر قتل ہونے والے روبن مسیح کا سر د ہفتے بعد بھی نہیں مل سکا ہے مناواں کے رہائشی ہدایت مسیح کے بیٹے روبن نے سال 2008 میں پانچ بچوں کی ماں سے کورٹ میرج کر لی تھی خاتون کے پانچوں بچے اس وقت کم عمر تھے، اور اس نے گھر سے بھاگ کر یہ شادی کی تھی شادی کے بعد روبن مسیح علاقے سے غائب ہوگیا تھا تھا کچھ عرصہ پہلے وہ واپس اپنے گاوں آگیا تھا اور اس نے محنت مزدروی شروع کردی تھی12 اکتوبر 2026 کو روبن معمول کے مطابق نوکری کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ نکلا مگر واپس نہ لوٹا۔ بعد میں نیٹ کلاں گاؤں کے قریب ایک فیکٹری کے پاس سے اس کی سر بریدہ اش برآمد ہوئی، جس کی شناخت اس کے والد نے کی واقعات کی مطابق روبن کو اس کی بیوی کے پہلے خاوند کے بیٹے اور دیور نے تشدد کا نشانہ بنایا اور موٹر سایئکل پر سڑک پر گھسیٹے رہے بعد میں لاش کو ٹکڑوں میں کاٹ دیا تھا ملزمان سر اور ٹانگیں کاٹ چکے تھے کہ اچانک ایک فیکٹری کے گارڈ نے دیکھ کر پولیس کو کال کردی پولیس کے آنے پر ملزمان مقتول روبن مسیح کا سر شاپر میں ڈال کر لے گئے پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرے تفتیش شروع کردی تھی پولیس کی تفتیش میں حیرت انگیز اور ہولناک انکشاف ہوا کہ اس گھناؤنے ق-تل کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ روبن کی اہلیہ کے پہلی شادی سے پیدا ہونے والے بیٹے رامش، دانش اور مق-تول کی اہلیہ کا دیور ملوث ہیں پولیس نے نامزد تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان نےاقرار جرم بھی کر لیا ہے مگر پولیس تا حال سر برآمد نہیں کرسکے پولیس کے مطابق ملزمان یہ نہیں بتا رہے کہ سر کہاں پر ہے

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author