Author HumDaise View all posts
”ہم دیس“ رپورٹ
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بیٹی بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بیٹی بچاؤ تحریک کے بانی اور پیپلز پارٹی کے رہنماء نعیم یعقوب گل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین سمیت اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نعیم یعقوب گل نے کہا کہ خواتین کو برابری کی سطح پر حقوق دیئے بغیر معاشرتی ترقی ناممکن ہے‘ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے موثر قانون سازی نہ ہونے کی وجہ پاکستان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے اس کی بڑی مثال جبری مذہب تبدیلی اور کم عمری کی شادی ہے‘ جبری مذہب تبدیلی اور شادی اتنا بڑا مسلہ بن چکا ہے کہ اس لئے بیٹی بچاؤ تحریک شروع کرنا پڑی ہے‘ تقریب کے بعد احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا گیا جس میں خواتین نے مطالبہ کیا کہ کم عمری کی شادی اور جبری مذہب تبدیلی کا عمل روکنے کے لئے فوری قانون سازی کی جائے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *