Author HumDaise View all posts
رپورٹ : اعجا بھٹی
ایوارڈ آرگنائزیشن پاکستان کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس فیصل آباد کے مقامی ہوٹل ون میں منعقد ہوا. جس کی صدارت مس یاسمین سسل نے کی۔اجلاس میں 30 ممبران نے شرکت کی. ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوارڈ پاکستان محترمہ کرسٹینا پیٹر نے اہم اجلاس کا ایجنڈا اور سالانہ رپورٹ تفصیل کے ساتھ پیش کی۔ مس یاسمین سسل نے تجویز پیش کی کہ بورڈ ممبران کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ہنگامی حالات میں ایڈیشنل ممبران میں سے کسی کا نام تجویز کرسکیں گے۔
ایوارڈ پاکستان کے سینئر بورڈ ممبر فادر بونی مینڈس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ بورڈ کی خدمات کو سراہا اور جنرل باڈی کو ایک قرار داد پیش کی کہ آپ کے خیال میں سابقہ بورڈ نے کیسا کام کیا ہے؟آپ کے مشورہ جات کی تائید کی جائے گی۔اگر کوئی ممبر رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے سے قاصر ہو گا تو ہمارے پاس ایڈیشنل ممبران موجود ہوں گے ان کی خدمات بھی لی جاسکے گی۔اتفاق رائے سے طے ہوا کہ سابقہ بورڈ ہی اپنی خدمات کو جاری رکھے گا۔محترمہ کرسٹینا پیٹر (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوارڈ پاکستان ) نے جنرل باڈی کا شکریہ ادا کیا اور ان کو مبارکباد پیش کی جن کی بدولت قابل تعریف اور بہترین کام سر انجام دیئے جا رہے ہیں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *