Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
فروغ سخن کے زیر اہتمام کتب بینی کے فروغ کے حوالہ سے ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مستنصر حسین تارڑ کی لکھی ہوئی کتاب “لاہور دیوانگی” پر جنرل سیکرٹری فروغ سخن طاہر نوشاد نے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے اس کتاب کی افادیت اور تاریخی اور ادبی پہلوؤں سمیت لاہور کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم کرداروں کا تذکرہ کرتے ہوئے۔ سرگنگا رام و دیگر اہم شخصیات پر روشنی ڈالی جن کا اس کتاب میں ذکر خاص کیا گیا اور جنہوں نے استحکام پاکستان میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر فروغ سخن ٹیکسلا برانچ کے سیکرٹری شاہد ایم شاہد نے بطور خاص مہمان شرکت کی۔ اس خوبصورت تقریب میں مسٹر امجد رشید نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔اس خوبصورت نشست “کتاب، گفتگو اور چاۓ”میں جناب ظہور صاحب نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے.
اس خوبصورت نشست کتاب،گفتگو اور چاۓ میں پروفیسر ونسنٹ پیس صلیبی ،ظہور کیلون صاحب ، شاہد ایم شاہد ،صدر فروغ سخن امجد پرویز ساحل و دیگر معززین نے اظہار خیال کرتے فروغ کتاب بینی پر گفتگو کرتے ہوئے مستنصر حسین تارڑ کو کتاب لاہور دیوانگی لکھنے پر سراہا
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *