Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : شیریں کریم
چلاس کے مقام پر پیش آنے والے حادثہ میں جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں کی فیملی سیلابی ریلے نظر ہو گئی ہے – جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں میں واقع
شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال لودھراں کے مالکان سعد اسلام اور فہد اسلام کے اہل خانہ سمیت ان کی 22 رکنی ٹیم جو کہ کوسٹر میں سوار تھی تھک نالہ چلاس میں سیلاب ریلے میں بہہ گئی اس حادثہ میں ابتک 2 اموات کی تصدیق ہوسکی ہے جن میں فہد اسلام ,ڈاکٹر مشعل سعد زوجہ سعد اسلام شامل ہیں جبکہ سعد اسلام کا بیٹا سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہے ۔سعد اسلام کی ٹانگ میں فریکچر کی اطلاعات ہیں تاہم وہ ہوش وحواس میں ہیں اس حادثہ میں 70 کے قریب لوگ لاپتہ ہیں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *