Author Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
جڑانوالہ کے متاثرہ مسیحوں سے اظہار یک جہتی اور مطالبات کے لئے دھرنا جاری ہے۔ کرسچین کالونی جڑانوالہ میں جاری مسیحوں کا دھرنا بارہویں روز میں داخل ہو چکا ہے مگر تاحال انتظامیہ کی جانب سے نہ تو دھرنا کے شرکاء سے مذاکرات کئے گئے ہیں اور نہ مطالبات کے حق میں کسی قسم کی پیش رفت ہوئی ہے جس پر مسیحوں نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مینارٹی رائٹس موومنٹ کے سرپرست اور نیشنل مینارٹیز الائنس کے چئیر مین لالہ روبن نے کہا ہے کہ دو سال سے زائد کا عرصہ ہوچکاہے تاحال نہ تو جڑانوالہ کے متاثرین کی دادرسی ہوئی ہے اور نہ انہیں انصاف ملا ہے مسیحی پرامن کیمونٹی ہیں اور ہم پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے معاملات کا حل چاہتے ہیں مگر انتظامیہ اس پر غور نہیں کررہی جس کی وجہ سے مسیحوں ن ضمنی الیکشن کا فیصلہ کیا ہے کوئی بھی مسیحی ضمنی الیکشن میں نہ حصہ لے گا اور نہ ووٹ ڈالے گا انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے جن حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے وہاں پر مسیحوں کا فیصلہ کن ووٹ ہے حکومت نمائندگان کو صرف یہ احساس دلانے کے لئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے کہ آپ لوگ مسیحوں کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں پہنچتے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ پہلا قدم ہے اگر اس کے بعد بھی ہمارے مطالبات پر کان نہ دھرا گیا تو مزید سخت فیصلے کئے جائیں گے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *