Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
لاسال ہائی سکول اینڈ کالج فیصل اباد میں سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں سال 2024 اور 2025 میں سالانہ امتحانات فیصل اباد بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو 1100 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر سکول کی طرف سے ایوارڈ اور کیش پرائزز سے نوازا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد علی اور مہمانان گرامی ریورنڈ برادر ظفر داؤد ، ریورنڈ برادر روبن یونس ، ریورنڈ برادر قلب نور، وائس پرنسپل آصف نوید ، مشتاق خوشی،مسز ڈاکٹر محمد علی،تمام ہیڈز، کوارڈینیٹرز ، اساتذہ کرام و طلباء وطالبات کے والدین موجود تھے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد علی حبیب جو لاسال ہائی سکول اینڈ کالج فیصل آباد کے اولڈ سٹوڈنٹ ہیں اور یو این او کے ادارہ ہیلتھ میں نمایاں خدمات ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ وطالبات کی محنت کو سراہا، مبارکباد دی اور مزید محنت کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔ مزید یہ کہ انہوں نے برادر ساجد بشیر پرنسپل لاسال ہائی سکول اینڈ کالج فیصل آباد و سیکٹر کوآرڈینیٹر لاسال برادرز پاکستان کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے انہیں اہم پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ اس ایوارڈ سرمنی میں سال 2025 میں لا سال کالج فار وومن کی ایک طالبہ روز میری کو ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں 1105/1200 نمبر حاصل کرنے پر ایوارڈ اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔ برادر پرنسپل صاحب نے خطاب کرتے ہوئے سکول انتظامیہ، پورے سٹاف اور طلبہ وطالبات کی طرف سے ایوارڈ اور کیش پرائزز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے طلبہ وطالبات آنے والے سالوں میں بھی ایسی کامیابیاں حاصل کرتے رہینگے اور ہم خدا کے فضل سے ایسی شاندار تقریبات کرتے رہینگے۔ آخر میں پرنسپل صاحب نے مہمان خصوصی، والدین، سٹاف اور خصوصی تعاون فرمانے والوں کا شاندار تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *