Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: یوسف عدنان
مائیگرنٹ ریسورس سنٹر (MRC) لاہور نے ضلع فیصل آباد میں فیڈ لیمب سکول میں محفوظ اور قانونی ہجرت پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن میں ایم آر سی کی جانب سے ماریہ سہیل، کانسلر نے شرکا کو قانونی اور محفوظ ہجرت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر محمد بلال، انسپیکٹر- پی او ای لاہور (بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ)، اور ابرار حسین، پنجاب جاب پلیسمنٹ سنٹر (PJC) نے بھی خصوصی شرکت کی. یوسف عدنان، شہباز گل ،فاروق ایوب، سلیم مسیح، شہباز شریف سوترا، اسٹیفن پرنسپل اور دیگر معززینِ علاقہ سمیت بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی شریک ہوئے۔یہ سیشن بیرون ملک ملازمت، تعلیم یا رہائش کے خواہشمند افراد کو مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تاکہ وہ غیر قانونی ہجرت کے خطرات سے آگاہ ہو سکیں اور محفوظ و قانونی راستے کا انتخاب کریں۔ماریہ سہیل نے کہا کہ اگر آپ ہجرت کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہمیشہ قانونی ذرائع اپنائیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ زیادہ تر افراد بہتر مستقبل کے لیے ہجرت کا فیصلہ کرتے ہیں، لیکن مستند معلومات کی کمی کی وجہ سے وہ غیر قانونی راستے اختیار کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض افراد یہ سمجھتے ہیں کہ غیر قانونی طریقوں سے کم اخراجات میں اور جلد اپنی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے، جبکہ حقیقت میں یہ راستے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ محفوظ ہجرت کے لیے ہمیشہ حکومت سے رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ بھرتی ایجنسیوں یا حکومت کے قائم کردہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے رابطہ کریں۔ایم آر سی کونسلر نے مزید بتایا کہ مائیگرنٹ ریسورس سنٹر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایسے آگاہی سیشنز منعقد کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو قانونی اور محفوظ ہجرت سے متعلق تمام معلومات مفت فراہم کی جا سکیں۔محمد بلال، انسپیکٹر پی او ای لاہور نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ BEOE صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ایجنٹس کے ذریعے ہی روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے اور کسی غیر قانونی ذریعہ کو تحفظ نہیں دیتا۔شرکا نے اس سیشن کو نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ انہیں محفوظ ہجرت کے حوالے سے بہت سی نئی اور کارآمد معلومات حاصل ہوئیں۔ انہوں نے ایم آر سی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے آگاہی سیشنز منعقد کیے جاتے رہیں گے۔ایم آر سی پاکستان کے بارے میںمائیگرنٹ ریسورس سنٹر 2016 میں بیرونِ ملک جانے والے خواہشمند افراد کی رہنمائی کے لیے پشاور، اسلام آباد میں وزارتِ سمندر پار پاکستانی و ترقی و انسانی وسائل اور لاہور میں محکمہ لیبر و انسانی وسائل، حکومتِ پنجاب کی سرپرستی میں قائم کیا گیا۔ ایم آر سی، انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور اس کی مالی معاونت یورپی یونین کر رہی ہے۔ ایم آر سی بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ہجرت سے متعلق تمام معلومات اور رہنمائی مفت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ بیرونِ ملک جانے کے لیے بہتر اور محفوظ فیصلہ کرسکیں۔ ذاتی مشاورت، روانگی سے قبل معلوماتی سیشن، تعلیم و فنی اداروں کے ذریعے آگاہی پروگرام کا انعقاد کرنا اس کی بنیادی خدمات میں شامل ہے۔ڈسکلیمر/نوٹ:یہ معلوماتی مواد مائیگرنٹ ریسورس سنٹر نے مرتب کیا ہے۔ یورپی کمیشن اس میں موجود معلومات کے استعمال کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔
*


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *