مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او ساہیوال کا سنڈے سروس کے دوران از خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او ساہیوال کا سنڈے سروس کے دوران از خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : اعجاز بھٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے اتوار کے روز گاسپل بیپٹسٹ چرچ بِشپ ہاؤس میں سنڈے سروس کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ پولیس افسران و اہلکار الرٹ رہیں آنے والے شہریوں کی مؤثر چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے بِشپ ابرہام ڈینیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ضلع بھر کے 140 گرجا گھروں پر 335 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ داخلی و خارجی مقامات پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں، جبکہ گاڑیوں اور افراد کی سخت چیکنگ جاری ہے۔ چرچز کے اطراف پارکنگ کے لیے علیحدہ مقامات مختص کیے گئے ہیں اور خواتین کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس تعینات کی گئی ہیں۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author