مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


سیڈز آف گریس سکول سسٹم کے زیر اہتمام واک کا انعقاد

سیڈز آف گریس سکول سسٹم کے زیر اہتمام واک کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی

سیڈز آف گریس سکول سسٹم کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام کی جانب سے بچوں کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیےواک کا اہتمام کیاگیا۔ سیڈز آف گریس سکول سسٹم ڈچ فاؤنڈیشن سیڈز آف گریس کا ایک منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ ہالینڈ میں مقیم ایک پاکستانی خاندان نے شروع کیا ہے جس کے سربراہ مسٹر اعجاز ذوالفقار اور مسز شازیہ اعجاز ذوالفقار ہیں۔انہوں نے یہ اسکول انتہائی مستحق خاندانوں کے بچوں کو مفت بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے بنایا ہے۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کے مختلف مسائل اور ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔کچھ نعرے یہ تھے، بچوں کے حقوق ہماری ذمہ داری،کام نہیں تعلیم چاہیئے،ہر بچے کو محبت، تعلیم اور حفاظت دو، بچوں کے ساتھ زیادتی سے انکار، بچوں کو اسکولوں کی ضرورت ہے کام کے اوزار نہیں۔ سکول کے بچوں نے فخر سے پاکستان کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا۔ واک میں سیڈز آف گریس سکول سسٹم کے بچوں نے انگریزی اور اردو زبانوں میں تقاریر کیں۔ برکت پورہ میں کیمپس ون سے شروع ہو کر شرکاء میاں کالونی کے نئے سکول کیمپس کی طرف چل پڑے۔واک کا آغاز پادری اکاش عمانوئیل ڈائریکٹر پاکستان کرسچن ریکارڈنگ منسٹریز نے ربن کاٹ کر کیا۔ واک میں میڈم آمنہ عالم، ڈاکٹر مبشر باجوہ، انسپکٹر گلناز خالد،ارشاد پرکاش ،میڈم شہناز ندیم، مسٹر فرخ پال اور مسٹر شیراز منور نے شرکت کی۔ مسٹر عمانوئیل جیمز، مسٹر یوسف عدنان، مسٹر دلنواز تیجا، ملک محمد صدیق، قاری عرفان جاوید، مسٹر وسیم عباس، بزرگ سلیم مسیح، مسٹر شہباز شریف اور مسٹر عمانوئیل غوری و دیگر شامل تھے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author