مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


16 ڈیز آف ایکٹوازم کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

16 ڈیز آف ایکٹوازم کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

رپورٹ: یوسف عدنان

دی پروگریس آف لائف سکول 8 چک محبوب ٹاؤن میں 16 ڈیز آف ایکٹوازم کے حوالے سے کیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد اور معمار ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں سکول کی بچیوں، اساتذہ اور اہلِ علاقہ کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی-سیمینار کا بنیادی مقصد خواتین کو یہ شعور دینا تھا کہ دنیا بھر میں ہر سال 25 نومبر سے 10 دسمبر تک خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلائی جاتی ہے تاکہ معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور حقوق کے بارے میں آگاہی بڑھائی جا سکے-تقریب سے صدر کیئر فاؤنڈیش جناب یوسف عدنان نے خطاب کرتے ہوئے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے ملکی اور غیر ملکی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح باہمی تعاون اور آگاہی مہمات کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے-چئیرمین معمار ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن جناب فاروق ایوب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے ادارے کی کاوشوں سے شرکاء کو آگاہ کیا-اہلِ علاقہ کی خواتین نے بھی سیمینار میں اپنے خیالات پیش کیے اور ایسے پروگراموں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دی

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author