Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: یوسف عدنان
صنعتی شہر فیصل آباد میں منعقدہ ایک اہم ترین کانفرنس “دی لیڈرز ٹاک” کے دوران معروف انوائرمنٹلسٹ محمد سعد اشرف نے ماحولیاتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ فیصل آباد ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ‘خطرناک شہروں’ کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے اور اگر فوری طور پر نہ سوچا گیا تو ہمیں ماحولیات بچانے کے لیے باقاعدہ ‘جنگ’ لڑنا پڑے گی۔یہ انتباہ انہوں نے ہیومن یونائیٹڈ فاؤنڈیشن اور الوہاب گروپ کے اشتراک سے “تبدیلی برائے ماحولیات” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ملک کے اہم قائدین ایک پلیٹ فارم پر جمع تھے۔کانفرنس کے مرکزی نقطہ نگاہ کو اجاگر کرتے ہوئے انوائرمنٹلسٹ محمد سعد اشرف نے شرکاء پر واضح کیا کہ اب باتوں کا وقت گزر چکا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، “ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہمیں ابھی سے سوچنا ہوگا، ابھی بھی کچھ وقت باقی ہے، ورنہ ہمیں تبدیلی برائے ماحولیات کے خطرات سے سیدھی جنگ کرنا پڑے گی۔محمد سعد اشرف نے شہر کی موجودہ صورتحال کو الارمنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس تیزی سے فیصل آباد خطرناک شہروں کی لسٹ میں آیا ہے، اسی تیزی سے ہمیں آگاہی مہم کو پھیلانا ہوگا تاکہ عوام اس آنے والی آفت کا ادراک کر سکیں۔
کانفرنس میں موجود دیگر اہم شخصیات نے بھی انوائرمنٹلسٹ محمد سعد اشرف کی جانب سے اجاگر کی گئی ہنگامی صورتحال کی تائید کی اور اپنی تجاویز پیش کیں:
چیف گیسٹ رانا عبدالوہاب نے کہا کہ ان خطرات کو سیفٹی میں بدلنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے “خود کو تبدیل” کرنا ہوگا۔ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودہ کرنے والے عوامل پر قابو پانا ناگزیر ہے۔ سینئر جرنلسٹ مقبول لودھی نے سعد اشرف کے انتباہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی اور پودوں کی کمی اس بحران کی جڑ ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو ماحول دوست بنانے اور ٹھوس حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد اسلم خان (صدر رورل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن) نے کہا کہ اگر آج کام نہ کیا گیا تو خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ ہمیں نئی نسل کو مستقبل قریب کے ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے “تیار” کرنا ہوگا۔ پروگرام چیئرپرسن کلیم اکرم نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اس چیلنج کا سامنا ہے، جس کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر ہیومن یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کامران شرف نے عملی حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر فیصل آباد کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینی چاہئیں جو آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کریں۔ انہوں نے اپنے اداروں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دی لیڈرز ٹاک میں تمام مقررین نے ماحولیاتی تبدیلی پر سیر حاصل گفتگو کی اور آگاہی پھیلانے، شجرکاری اور آلودگی کے خاتمے پر زور دیا۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ہیومن یونائیٹڈ فاؤنڈیشن اور الوہاب گروپ کی طرف سے ملک کی سرکردہ شخصیات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔ کانفرنس میں انوائرمنٹلسٹ محمد سعد اشرف کے علاوہ چیف گیسٹ رانا عبدالوہاب، چیئرپرسن پروگرام کلیم اکرم، بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم خان، کامران شرف، مقبول لودھی، پروفیسر سید آفتاب واجد، محمد واصف بشیر بابر، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین، پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور، میاں مقصود احمد، ڈاکٹر ساجد الرحمان ، محمد آصف اسلم ، ثوبیہ عقیل ، حافظ عطاءاللہ ، میاں مقصود احمد ، میاں ناصر یعقوب ، مطیع اللہ خان ، مفتی مصطفے عزیز ، ملک سھیل نیاز طور ، خالد حیات کموکا ، چوہدری گل احمد مہوٹہ ، رانا محمد اقبال حسین ، گلشن شاہد ، انجینئر عظیم رندھادوا ، زاہد مسعود نظامی ، رانا فیصل عارف ، پروفیسر ڈاکٹر خرم سھیل راجہ ، ڈاکٹر محمد مبشر ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری ، انجینیئر احتشام واہلہ ، قیصر اقبال قیصر ، سھیل رفیق و دیگر مدعو تھے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *