مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی فیصل آباد آمد ‘ بشپ اندریاس رحمت کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی فیصل آباد آمد ‘ بشپ اندریاس رحمت کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا

  Author Editor Hum Daise View all posts

رپورٹ : یوسف عدنان
کیتھولک چرچ میں بشپ آف فیصل آباد ڈایوسس بشپ اندریاس رحمت اور فادر خالد رشید عاصی صاحب کی دعوت پر صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی فیصل آباد روزری کانونٹ ایک مشنری سکول میں کرسمس کی آمد کے سلسلے ہو نے والی تقریب میں شرکت کی ۔ جس میں ریورنڈ سسٹرز و لوکل مسیحی برادری اور سکول کے بچوں نے صوبائی وزیر اقلیتی امور کا پرتپاک استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے بشپ آف فیصل آباد اور دیگر معززین کا فیصل آباد دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست منصوبوں کے بارے آگاہی دی اور اقلیتی بچوں کی تعلیم و ترقی کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ اور مسیحی برادری کو کرسمس کی تعلیمات کو عملی زندگی میں شامل کرنے پر تلقین کی ۔ صوبائی وزیر نے لوکل انتظامیہ کو خصوصی ہدایت دی کہ فیصل آباد ڈیویژن میں کرسمس کے موقع پر چرچز اور مسیحی آبادیوں کی صفائی ستھرائی و تزیں آرایش کا بہترین انتظام کی جاءے۔ اس تقریب میں صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ معروف بزنس مین سردار ہمت سنگھ اور فیصل آباد کے معروف اقلیتی رہنما کامران بھٹی بھی موجود تھے ۔

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author