Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: سندس کامران
ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹیبیلیٹی (ٹی ڈی ای اے) اور سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ملتان کے مقامی ہوٹل میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا – تربیت کا بنیادی مقصد صحافت کے متعلق ملکی قوانین، حدود و قیود، صحافیوں کےتحفظ، قدرتی آفات کے دوران رپورٹنگ، رپورٹنگ کا دائرہ کار اور معلومات تک رسائی کے قانون کا استعمال کے متعلق ضلعی رپورٹرز کی استعداد کار کو بڑھانا تھا – ٹی ڈی ای اے کی طرف سے تربیت کار شہزاد انور اور فرخ تنویر صاحب نے تربیت دی – سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے زاہد اقبال، میاں زبیر احمد نے تمام انتظامات کو یقینی بنایا تین اضلاع ملتان ،خانیوال اور لودھراں کے 30سے زائد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی شرکت ضلع خانیوال سے سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال عبدالطیف انور اور پی ٹی وی /اے پی پی کے ضلعی نمائندہ قلزم بشیر احمد نے بھی بھرپور شرکت کی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *