مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


فیصل آباد میں جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

فیصل آباد میں جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ:اعجاز بھٹی
14 اگست کے حوالے سے ” AIM Organization” فیصل آباد کے زیر اہتمام ڈائریکٹر میڈم شاہین انتھونی کی زیر صدارت “یومِ جشنِ آزادی” کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمانانِ خصوصی فاروق ایوب تھے جبک اعجاز بھٹی ، ٹیچرز اور دیگر مسلم و مسیحی معززین نے بطورمہمان خاص تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کی شاندار کارکردگی، بہترین تیاری اور پُراعتماد انداز کو سراہا۔ بچوں نے مختلف ٹیبلو، تقاریر اور دیگر پروگرامز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا خوبصورت اظہار کیا۔ اس موقع پر طلبہ کا اعتماد، نظم و ضبط اور اسٹیج پر بہترین کارکردگی حاضرین کے لیے قابلِ تعریف رہی۔میڈم شاہین انتھونی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ شاندار پروگرام صرف طلبہ کی محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ پوری ٹیم، اساتذہ اور منتظمین کے باہمی تعاون، محنت اور ٹیم ورک کا خوبصورت ثمر ہے۔ انہوں نے تمام طلبہ کو ان کی بہترین پرفارمنس اور اعتماد پر مبارکباد دی اور اساتذہ و ٹیم ممبران کا دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔تقریب کے اختتام پر میڈم شاہین انتھونی، مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانان نے کیک کاٹ کر ایک دوسرے کو یومِ جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔آخر میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author