Author Editor Hum Daise View all posts
تحریرو تحقیق : جیکب آفتاب
پنجاب حکومت کی جانب سے ہر بجٹ میں اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی بحالی (تزئین و مرمت) کے لئے فنڈز مختص کئے جاتے ہیں حالیہ بجٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوار اوور صوبائی وزیر برائے اقلیتی اموار سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کے لئے 5 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 25 گرجا گھروں اور 40 گردواروں کی تعمیر و مرمت کی جانا تھا فنڈز جاری ہونے کے بعد اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ شروع کردیا گیاتھا مگر اس حوالے سے اقلیتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا عبادتگاہوں کی مرمت کا پیسہ براہ راست ٹھیکیداروں کو منتقل کردیا گیا۔ رقم جاری کرنے سے قبل کوئی سروے بھی نہیں کیا گیا کہ پنجاب میں اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی تعداد کیا ہے ،ان میں سے کتنی عبادتگاہوں کی مرمت درکار ہے
پنجاب میں مسیحوں کی عبادتگاہوں کی تعداد
پنجاب میں مسیحوں کی عبادتگاہوں (گرجا گھروں) کی تعداد کے حوالے سے کوئی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے کیونکہ رجسٹریشن کا طریقہ کار مشکل ہونے کی وجہ سے زیادہ تر چرچ ایسے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن کروا ئی ہی نہیں ہوئی ہے۔نان رجسٹرڈ چرچز کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ان کے بارے میں مسیحوں کی پاس بھی اعداد شمار نہیں ہیں۔ بڑے شہروں میں ہر محلہ بلکہ اب تو ہر گلی میں دو سے تین غیر رجسٹرڈ چرچز موجود ہیں ۔صوبائی حکومت کی جانب سے عبادت گاہوں کی بحالی کے لئے جو فنڈز جاری ہوتے ہیں وہ ان غیر رجسٹرڈ چرچز کو بھی جاری کئے جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ فنڈ صوابدیدی ہے جو اقلیتی رکن اسمبلی اپنی صوابدید پر جاری کرسکتاہے مگر حکومتی سطح پر جب اعداد و شمار کی بات کی جاتی ہے تو وہ صرف رجسٹرڈ چرچز کی حد تک ہوتی ہے ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور انسانی حقوق رمیش سنگھ اروڑ ا نے 29 اکتوبر 2024 کو پنجاب اسمبلی میں سوالو ں کے جواب میں بتایا تھا کہ پنجاب میں کل رجسٹرڈ چرچز کی تعدار 3225 ہے
عبادتگاہوں کی بحالی کے لئے جاری فنڈز کی تفصیل
پنجاب حکومت کے اعلانات کے مطابق ہر بجٹ میں اقلیتوں کی عبادتگاہوں کے لئے رقم رکھی جاتی ہے جس کا اعلان بجٹ میں بھی کیا جاتاہے مگر اس کی تفصیل نہیں بتائی جاتی کہ فنڈز کیسے خرچ ہوئے ہیں، کتنے گرجا گھروں کو جاری کئے گئے ہیں ،مرمت کا کام کس ٹھیکیدار نے کیا ہے ۔
مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بھی اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی بحالی کے لئے پانچ ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے جس کا اعلان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اپنی تقریروں میں کر چکی ہیں جبکہ صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق واقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا بھی متعدد بار اس بارے میں بتا چکے ہیں مگر آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار کیا ہے محکمہ اقلیتی امور نے آج تک یہ فہرست جاری نہیں کی ہے کہ کس چرچ کو کتنا فنڈ ملا ہے
بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے عبادت گاہوں کے چناؤ کا طریقہ
جیسا کہ پہلے بھی بتایا جا چکاہے کہ عبادت گاہوں کے لئے جو فنڈز جاری ہوتے ہیں ان کی تقسیم کے حوالے سے نہ تو کوئی سروے کیا جاتاہے کہ کس علاقے میں چرچز کی تعمیر و مرمت کی ضروت ہے اور نہ ہی حکومتی سطح پر کوئی ایسی کمیٹی ہے جو اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ کن چرچز کی مرمت ہونا چاہئے اور اس کے لئے کتنا پیسہ درکار ہوسکتا ہے ۔اس حوالے سے جو طریقہ کار طے کیا گیا ہے اس کے مطابق اقلیتوں کے نمائندگان (سیاسی شخصیات) اقلیتی ممبران صوبائی اسمبلی کے ذریعے گرجا گھر کی مرمت یا تزئین و آرائش کے لئے درکار فنڈز بارے تجویز بھجوائی جاتی ہے یا پھر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقو ق برارہ راست بھی اس فنڈز کی منظوری دے سکتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر فنڈز انہیں علاقوں میں خرچ ہوتاہے جن کی رسائی ممبران اسمبلی یا صوبائی وزیر تک ہوتی ہے۔
دور ردراز یا دیہاتی علاقوں کے لوگ اس فنڈ کے حصول سے محروم رہتے ہیں اسی وجہ سے امسال فنڈز کے استعمال کے لئے جن بڑے پانچ چرچز کا چناؤ کیا گیاوہ لاہور کے ہیں ان کی تفصیل یہ ہے
کتھیڈرل چرچ مال روڈ لاہور
سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ لارنس روڈ لاہور
سینٹ میگدلین چرچ عابد مجید روڈ لاہور کینٹ
پریس بیٹرین چرچ نکلس روڈ لاہور
سینٹ اینڈریو پریس بیٹرین چرچ انار کلی صدر لاہور
چرچ بحالی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیاں
عبادت گاہوں کی بحالی کے لئے جو فنڈ ز مختص کئے جاتے ہیں ان میں سے جو فنڈ جنوبی پنجاب میں استعمال کئے جارہے ہیں اس کی ذمہ داری والڈ سٹی لاہور کو دی گئی ہے والڈ سٹی کے ٹھیکیدار خلیل احمد اورعمر شاہد نے چک نمبر 13 ایم آراور چک نمبر 134 ایل میں گرجا گھروں کی مرمت کا کام کر رہے ہیں مقامی پاسٹر بشیر وکٹر کا کہنا ہے چک نمبر 13 ایم آر میں چرچ آف پاکستان کے لئے 15 ملین کا فنڈ منظور ہوا تھا جو کہ 30 دسمبر 2024 کو جاری ہوا جبکہ چرچ کا تعمیراتی کام فروری 2026 کو شروع ہوا ا س دوران بہت سارا کام اپنی مد د آپ کے تحت کیا جا چکا تھا اس لئے ٹھیکیدار نے اس فنڈز سے دیواریں اور چھت کا لینٹر ہی ڈالا اور باقی کام ادھورا چھوڑ دیا ہےچک نمبر 134 کے پاسٹر سیموائیل سمیر کا کہنا ہے کہ ہمارے چرچ کے لئے 11 ملین کا منظور ہوا تھا جس سے صرف چھت کا لینٹر ڈالا گیا ہے ٹھیکیدار کاکہنا ہے کہ اس 30 لاکھ روپے کا کام کروا دیا ہے مگر جو کام ہو چکا ہے وہ دیکھنے میں اتنا نظر نہیں آتا جب کہ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیاہےاس حوالے سے ٹھییکیدران خلیل احمد اور عمر شاہد سے ان کا موقف معلوم کرنے کے لئے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں جتنا فنڈ ملا ہے اتنا کام کروا دیا ہے باقی پیسے جب ملیں گے باقی کام بھی کروا دیا جائے گا
اقلتی رکن پنجاب اسمبلی کا موقف
چرچ فنڈ کے استعمال اور اس میں ہونے والی مبینہ بے ضا بطگیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ممبرپنجاب اسمبلی اعجا عالم آگسٹین کا کہنا ہے ترقیاتی کاموں خا ص کر چرچز کی تعیمر و مرمت کے لئے جو فنڈز مختص کئے جاتے ہیں ان کے اجرا کا طریقہ کار کافی پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے فنڈز قدرے تاخیر سے جاری ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ تعمیراتی کام میں تعطل آتا ہے یا وہ متا ثر ہوتا ہے جس سے لگتا ہے کہ فنڈز کا استعمال درست نہیں ہو رہا ہے مگر ایسا نہیں ہے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری فنڈز کا باقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے اور ہے چیز چیک کی جاتی ہے چرچز کے تعمیراتی اتی کاموں میں تاخیر ضرور ہورہی ہے مگر رقم جس کام کے لئے مختص ہوتی ہے اسی پر خرچ کی جاتی ہے

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *