Author HumDaise View all posts
انٹرویو پیش کار :انسیہ کنول
مخدوم سید علی حسن گیلانی خانوادہ گیلانیہ کے چشم و چراغ ہیں ۔تاریخی علاقہ اوچ شریف میں سلسلہ گیلانیہ کے جد امجد حضرت محبوب سبحانی کی اولاد ہیں جبکہ مخدوم شمس الدین گیلانی کے حقیقی پوتے اور مخدوم مختار حسین گیلانی شہید کے فرزند ارجمند ہیں ۔عوامی خدمت اور عوامی رابطے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے مخدوم سید علی حسن گیلانی 20 سال قبل یونین کونسل کے ناظم منتخب ہوئے اور اس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر سیاسی میدان میں قدم رکھا ۔مشرف کے دور حکومت میں پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی ٹکٹ پرحلقہ این اے 183 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ضلع بہاولپورکے واحد رکن تھے جو اس ٹکٹ پر منتخب ہوئے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے اپنے عوامی طرز عمل سے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا اور پھر جب لال مسجد کا واقعہ ہوا تو انہوں نے مشرف کی حکومت کے خلاف اپنے عہدے سے استعفی دے کر پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی اور گرفتاریاں 20 2008 کے انتخابات میں جنرل پرویز مشرف نے ذاتی عناد کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی قبول نہ ہونے دیے اور ڈوگر کورٹ نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جس کی وجہ پر یہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے سال 2013 کے جنرل انتخابات میں انہوں نے کامیابی حاصل کی اور بطور ممبر قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ نون کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے فیڈرل پارلیمانی سیکرٹری منسٹری اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منتخب ہوئے عوام کی فلاح اور علاقے کی ترقی کے لیے انہوں نے متعدد سماجی منصوبوں پر کام کیا اور اس میں اوچ شریف ایکسپریس وے کا بڑا منصوبہ پر کام کیا جبکہ ٹف ٹائلز الیکٹرک سٹی کے علاوہ علاقے بھر میں ٹرانسفارمروں کی تنصیب مکمل کرائی 2018 کے انتخابات میں انہوں نے احمد پور شرقیہ کے علاوہ بہاولپور صدر کے علاقے سے بھی قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم پر چند ہزار ووٹوں کی وجہ سے ہار گئے اور دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں ان کے بھائی مخدوم سید سمیع حسن گیلانی پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہو گئے مگر انہوں نے عوام سے رابطہ نہ چھوڑا اور مسلسل عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں سن 2018 کے الیکشن سے لے کر اج تک انہوں نے عوام سے اپنی عوامی رابطہ ہم جاری رکھی جس کے نتیجے میں سن 2024 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔اور پورے حلقے میں ان کی بھرپور طریقے سے عوام کی نصرت اور مدد حاصل ہے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر عوام کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کرائیں گے اور اس سلسلے میں علاقے میں جو کرپشن اور بدعنوانی کی روایات قائم کی گئی ہیں ان کو خاتمے کے لیے وہ بھرپور طریقے سے اپنا مشن مکمل کریں گے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا کہ کرپٹ مافیا کو ان کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا ہے لیکن وہ کرپٹ مافیا سے نہیں ڈرتے اور علاقے بھر میں عوام کی مدد کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *