مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ایازموس ایک کہنہ مشق صحافی قابل تقلید نوجوان

ایازموس ایک کہنہ مشق صحافی قابل تقلید نوجوان

ایاز مورس معروف کاتھولک مسیحی گاؤں لوریتو، چک نمبر 270، ٹی، ڈی، اے، لیہ، جنوبی پنجاب میں 16اکتوبر1988 کو ایک کاشت کار گھرانے میں پیداہوئے۔ابتدائی تعلیم درا لرتبت ابن مریم ہائی سکول سے حاصل کی۔ 2003، میں کراچی،النور سوسائٹی،سینٹ جیمس پیرش،کورنگی میں قیام پذئر ہوئے۔میٹرک کا امتحان، عروج پبلک ہائی سکول،کورنگی سے پاس کیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج،کورنگی،ڈھائی سے ایف،ایس،سی اور کراچی یونیورسٹی سے بی۔اے اور ایم۔اے کا امتحان پاس کیا۔ 2007 سے2020 تک اپنے علاقے سینٹ مونیکا کاتھولک چرچ،ضیا کالونی میں بطور سنڈے سکول ٹیچر، کیززمیٹک گروپ لیڈر اور یوخرسٹ منسٹر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔انہوں نے کلیسیائی قیادت کو بطور خدمت سرانجام دینے کیلئے گرایجویٹس کرسچین فیلوشپ سے 2007 میں ایک سالہ لیڈرشپ کورس کیا اور مسیحی تعلیم وتربیت اور تدریس کے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے پاسٹرل انسی ٹیوٹ سے 2010 میں ایک سالہ ریلجن ٹیچر ٹریننگ کورس(RTC) امتیازی نمبروں سے کیا۔2008سے 2017 تک پاکستان کے معروف مسیحی تعلیم وتربیت اور اشاعت وطباعت کے مرکز کیٹی کیٹیکل سینٹر کراچی میں بطور، پروگرام کوراڈنیٹر کام کرتے رہے۔ جہاں وہ ٹیچر ٹریننگ، تربیتی کورسز، سکول وزٹ اور ہم نصابی سرگر میوں میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔وہ مسیحی ایمان،ایجوکیشن اینڈ فارمیشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پاسٹرل ورک،پیرش کی سرگرمیوں اور مسیحی نوجوانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ایازمورس ہفتہ روزہ”مسیحی آگاہی“ کی ایڈرٹیویل ٹیم کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ بطور لکھاری اور رپورٹر کئی کالم اور معروف خبریں لکھ چکے ہیں۔وہ ایف ایم 777 میں بطور آرجے کئی سو پروگرام منعقد کر چکے ہیں۔پاکستان کے پہلے مسیحی سیٹلائیٹ ٹی وی ”گڈنیوز کاتھولک ٹی وی“ میں بطور، اینکرپرسن بھی کام کرچکے ہیں۔ایازمورس کاتھولک بشپس کمیشن برائے مسیحی تعلیم کے”ٹرینر دی ڈینر“کے کورسز کر چکے ہیں اور بطور ٹرینر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ایازمورس پاکستان بھر کے مختلف چرچز اور پیرشز میں سنڈے سکول اساتذہ، یوتھ گروپ، قاری گروپ اور چرچ گروپس کی متعدد ٹریننگ منعقد کروا چکے ہیں۔ایازمورس کو بطور گیسٹ اسپیکر نیشنل کاتھولک انسی ٹیوٹ کراچی، کارتیاس پاکستان کراچی، مکتبہ عناویم پاکستان، کاتھولک بائبل کمیشن، پاکستان، سنڈے سکول منسٹری، کاتھولک بورڈ آف ایجوکیشن، سینٹ پیٹرکس کالج،سینٹ جوزف کانونٹ سکول،سینٹ پالز انگلش سکول، سینٹ ڈننس سکول مری، ایف سی کالج،یونیورسٹی، لاہور،میزنوڈکالج، لاہور، ڈیواسزن بورڈ آف ایجوکشن لاہور،(چرچ آف پاکستان)،وی ایم،سی اے لاہوراور کئی نامور مسیحی تعلیمی اداروں میں ٹریننگ اور سیشن دے چکے ہیں۔ایازمورس،آگاہی، کندن، آواز اولیا، کرسچین ویو، ماہانہ فیتھ فکشن، ہم سخن لندن، نوائے مسیحی اور کئی مسیحی اخبارات اور جرائدوں میں کالم لکھے چکے ہیں۔ایازمور س کو بطور مہمان،گڈنیوز ٹی وی، آوئے ماریا کاتھولک ٹی وی، شائن سٹار ٹی وی، کنگ ٹی وی، نوائے مسیحی، پورے دل سے، ایمان ٹی وی،لائٹ اینڈ سالٹ شو، میکس جیمس شو، خودی ٹاکس،92، ملٹی میڈ یا ٹی وی، بی ٹی ایل ٹی وی اور کئی دیگر چینل مد عو کیا جا چکا ہے۔یک متحرک،جواں ہمت،پُر عزم اور مثبت سوچ کے حامل انسان ہیں۔ جو پیشے کے اعتبار سے کارپوریٹ کمیونیکیشن کنسلٹنٹ، ڈیجیٹل میڈیا اسٹریجیسٹ، موٹیویشنل سپیکر،ٹرینراورمیڈیا پرسن ہیں۔ایازمورس معاشرے میں مثبت انداز میں تبدیلی کیلئے عملی اقدام کے حامی رضاکار ہیں،جنہوں نے حالات ساز گار نہ ہونے کہ باوجود اپنی تعلیم وتربیت جاری رکھی،پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا۔2018 میں سی ایس ایس کا امتحان دیا،کامیاب نہ ہونے کہ باوجود تجربا ت کا وسیع خرانہ حاصل کیا۔وہ گزشتہ14سالوں سے تعلیم وتربیت کے شعبے سے مختلف حوا لے سے منسلک ہیں۔پڑھنا اور پڑھانا اُن کا جنون اور عشق ہے۔وہ اس حقیقت پہ قوی یقین رکھتے ہیں کہ ٹیچنگ ایک زندگی بنانے والاپروفیشن نہیں بلکہ Life Giving سروس ہے۔ایازمورس نے 2016 سے پروفیشنل ٹریننگ اینڈ ڈولپمنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس ضمن میں اُنہوں نے پاکستان کے کئی ناموراور مایہ ناز ٹرینرزاور اداروں سے تعلیم و تربیت حاصل کی ہے۔وہ اب اساتذہ کو 21ویں صدی کے مطابق ٹیچر ٹریننگ،اسکول مینجمنٹ کو اداروں کی افادیت اور کارکردگی کو موثر بنانے کیلئے ورکشاپ اور سیمینارزمنعقد کرتے ہیں۔اسٹوڈنٹس کو کرئیر کونسلنگ اور گائیڈنس کی سروس مہیا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ،میڈیا کے موثر،بھرپور اور مثبت کردار،نوجوانوں کو سوفٹ اسکلز،لیڈرشپ،کمیونٹی ورک،کردار سازی،مہم جوئی اور سوشل ورک کیلئے ٹاکس دیتے ہیں ایازمورس،خواب،کتاب،علم،فلم،سفر،باتوں،میڈیا اور لرننگ کی افادیت پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ زندگی ایک مسلسل سیکھنے کا عمل ہے،جتنی جلدی ہم سیکھنے کاآغاز کرتے ہیں ہم اپنی زندگی کو جینا شروع کردیتے ہیں۔ایازمورس نے جنوری 2019 میں اپنی ”ماسٹرز ٹریننگ اینڈ کنسلٹنسی“ نامی کمپنی کا آغاز کیا ہے۔جس کا بنیادی مقصد اداروں،افراد اور معاشرے کو لرننگ کی طاقت سے باورکروانا،لرننگ کے نئے طریقے،آئیڈیاز سے روشناس کروانا ہے۔ایازمورس کی زندگی کا اب تک کا سفر ایک معجزہ ہے اور وہ اس معجزہ کا محرک،محنت،لگن،خود اعتمادی اور سیکھنے کی جستجو کو قرار دیتے ہیں۔
ایازمورس اس وقت کئی انسٹی ٹیوٹس،این جی اوز،اداروں کی گورننگ باڈی اور مشاوراتی کونسلز کے رکن ہیں۔وہ مسلسل لکھنے والے لکھاری ہیں۔ اُن کے کالم روزنامہ ایکسپر یس کے سنڈے میگزین میں باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔وہ اس کے علاوہ معروف ویب سائٹ ”ہم سب“ پرچند سالوں سے لکھ رہے ہیں۔2020میں اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ”ماسٹر ٹی وی پاکستان“ کا آغاز کیا۔جس پر اب تک منفرد،مختلف اور تاریخ ساز، تعلیم وتربیت، انسانی،نفسیاتی اور سماجی شعوراور آگہی پر مبنی انٹرویوز،ٹاک اور کتابوں پر تبصروں پر مبنی650 ویڈیوز اپ لوڈ ہو چکی ہیں۔ایازمورس کی خدمات اور کام کے حوالے سے ان پر کئی کالم لکھے جا چکے ہیں۔انہیں پی ٹی وی ورلڈ،ریویڈپاکستان، ڈسکور پاکستان، سند ھ ٹی وی، حق ٹی وی، قاسم علی شاہ فاونڈیشن، سوچ ٹی وی، ایف ایم 88.6، پاک سوئیڈن یونٹی ریڈیو اور کئی دیگر میڈیا چینلز بطور گیسٹ مدعو کر چکے ہیں۔ ایازمورس کہتے ہیں کہ سائیکالوجی اور مائنڈسائنس میں ماڈرن ریسرچ اور ڈیٹا نے اس رازکو عیاں کیا ہے کہ انسان کا دماغ یعنی مائنڈ سیٹ اور رویہ ہی اس بات کا تعین کرتا ہے کہ وہ کس سمت پہ گامزن ہے۔ایازمورس مثبت مائنڈسیٹ اور خود شناسی کے اس اہم ٹول کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ذاتی اور پروفیشنل لائف خوش گوار بنانے میں معاونت کرتے ہیں۔ایازمورس کو قدرت نے سوچنے،سمجھنے،بولنے اور سمجھنے،لکھنے اور پوچھنے کی صلاحیت سے نوازا ہے۔وہ اپنی قدرتی اور لرننگ اسکلزLearning Skills سے دوسروں کی زندگی میں ویلیو ایڈValue Add کرتے ہیں۔مختلف شعبے زندگی سے وابستہ افراد،تعلیمی و سماجی ادارے اور کارپوریٹ سیکٹر ایازمورس سے پیپلز ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن اور گروتھ پر کنسلٹنی، ٹریننگ سیشن اور ماہرانہ رائے حاصل کرتے ہیں۔

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos