Author Hum Daise View all posts
رپورٹ : اعجا زبھٹی
کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد کے ہال میں فادر ظفر اقبال کی قیادت میں بزرگوں کا عالمی دن منایا گیا۔جس میں بزرگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بزرگوں کے عالمی دن کے حوالے سے بچوں نے ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے بزرگوں کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں معروف سماجی شخصیت ناصر مٹو نے اظہار خیال کرتے کہا کہ بزرگوں کی عزت کیا کریں کیونکہ یہ باعث رحمت ہوتے ہیں۔مسٹر جیمس لعل نے کہا ہمارے بزرگ گھر کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کی عزت و احترام کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔فادر ظفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
ہم بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر ایسے بزرگوں کی عزت و احترام کا عہد کرنا چاہیے جنہوں نے ہماری روحانی اور جسمانی تربیت کی ہے۔
اس موقع پر کیک کاٹ کر بزرگوں کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *