مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


حافظ آباد ‘ زہریلی شے کھانے سےتین مسیحی بچے جاں بحق ‘ متعد د کی حالت تشویشناک

حافظ آباد ‘ زہریلی شے کھانے سےتین مسیحی بچے جاں بحق ‘ متعد د کی حالت تشویشناک

    Author Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول

حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی۔ اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق، متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے۔ دیگر بچوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں گے ‘ اہل علاقہ کےمطابق بچوں کا کہنا ہے کچھ لوگ گاڑی پر آے تھے اور مٹھای بانٹ رہے تھے جس کے کھانے سے بچوں کی طبعیت خراب ہوی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوی ہے ادھر شہری حلقوں میں اس واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں

 

Author

1 comment
Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

1 Comment

  • Davis Afzal
    April 15, 2025, 2:14 am

    We highly condemn

    REPLY

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author