Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : ایشل چودھری
سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ قومی سلامتی، صحت عامہ اور معاشی ترقی کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ملک کو گزشتہ برسوں میں شدید گرمی، غیر متوقع بارشوں، سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرناک مظاہر کا سامنا رہا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔سید کوثر عباس کا کہنا تھا کہ سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کلائمیٹ آپٹکس ( Climate Optics ) کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے، گرین پالیسیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں و بچوں کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عملی اقدامات کی ترغیب دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پلاسٹک کا استعمال کم کرنا، شجرکاری کو فروغ دینا اور ماحول دوست طرز زندگی کو اپنانا ہوگا تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور صاف ستھرا پاکستان دے سکیں۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *