Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
فریڈم گیٹ پراسپیریٹی (FGP) نے اپنے نئے پوڈکاسٹ سیریز ”فریڈم گیٹ ڈائیلاگز” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے افتتاحی پروگرام میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمدمہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔ اس سیشن کی میزبانی عروج رضاصیامی نے کی، جس میں گلمینہ بلال احمد ادارے کی سربراہی کے سفر، چیلنجز، مواقع اور وژن پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔اپنی گفتگو کے دوران گلمینہ بلال نے NAVTTC کو ایک مؤثر، فعال اور عوام کے سامنے جوابدہ ادارہ بنانے کے اپنے وژن پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنرمندی، فنی تعلیم اور مارکیٹ سے جڑی مہارتوں کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے بلکہ ملک میں غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع میں اضافہ بھی ممکن ہے۔انہوں نے فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے سی ای او محمد انور اور ان کی ٹیم کو اس بامقصد اقدام پر مبارکباد دی، اور امید ظاہر کی کہ یہ پوڈکاسٹ عوامی شعور اجاگر کرنے اور اہم ترقیاتی امور کو اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کی فنی تربیت، پسماندہ علاقوں تک رسائی، اور روزگار سے منسلک ہونے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ NAVTTC اب ایک ایسے ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور معاشی ترقی کا ضامن ہو۔واضح رہے کہ ”فریڈم گیٹ ڈائیلاگ” کا مقصد بااثر رہنماؤں، ماہرین اور پالیسی سازوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے تجربات، خیالات اور وژن عوام تک پہنچا سکیں۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *