مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت عصر حاضر کی بنایدی ضرورت ہے، عمر فہیم

ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت عصر حاضر کی بنایدی ضرورت ہے، عمر فہیم

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
فریڈم گیٹ پراسپیریٹی (FGP) نے ڈیٹا تجزیے اور رپورٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے پاور BI پر ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تاکہ ریسرچ اور دیگر امور میں ڈیٹا کو منظم کرنے کی صلاحیت کو فروغ دیا جا سکے۔یہ تربیت مائیکروسافٹ سے سند یافتہ تربیت کار اور ڈیٹا سائنس کے ماہر عمر فہیم نے دی جبکہ ورکشاپ میں FGP کے عملے، بورڈ ممبران اور سابق فیلوز نے شرکت کی، اور مائیکروسافٹ کے جدید ترین بزنس انٹیلیجنس ٹول، پاور BI، کے عملی استعمالات سیکھے۔تربیت میں حقیقی ڈیٹا سیٹس پر کام کرتے ہوئے شرکاء نے خام معلومات کو موثر اور ربط پرمشتمل رپورٹس میں بد لنے کا طریقہ کار سے آگاہی حاصل کی تاکہ تنظیمی فیصلہ سازی اور امور کار کو زیادہ مستعد بنایا اجس کے۔ ورکشاپ میں ریئل ٹائم ڈیش بورڈز، AI پر مبنی تجزیے، اور خودکار رپورٹنگ جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ترنیت کار عمر فہیم نے اس موقع پر کہا کہ آج کے ڈیٹا کی انتہائی اہمیت کے دور میں معلومات سے با مقصد نتائج اخذ کرنا ایک اہم ہنر ہے۔ پاور BI جیسے ٹولز اب آپشن نہیں بلکہ ضرورت بن چکے ہیں، خاص طور پر اُن اداروں کے لیے جو شفافیت، جدت اور موثر کام کو ترجیح دیتے ہیں۔شرکاء نے تربیت کو ”انتہائی مفید اور عملی” قرار دیا اور کہا کہ اس تربیت ست ان کے تکنیکی فہم اور پیشہ ورانہ خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔ایف جی پی کے سی ای او محمد انور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ر عمر فہیم کے شکر گزار ہیں جن کی مہارت اور تدریسی انداز نے اس تربیت کو سب کیلئے ایک بہترین تجربہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو نوجوانوں اور خواتین کی خودمختاری کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمارے لیے اندرونی تربیت اور ڈیجیٹل مہارت انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈیٹا سے متعلق یہ اہم تربیت ایف جی پی کے اس عزم کا حصہ ہے کہ ادارے کی ٹیم جدید ٹیکنالوجی اور تجزیاتی سوچ سے لیس کرتے ہوئے پائیدار سماجی تبدیلی کی راہ ہموار کی جا سکے اور تربیت کی فراہمی کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جار رہے گا

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author