مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


23 سال سے توہین مذہب کے جرم میں جیل میں بند مسیحی شخص کی رہائی کا حکم

23 سال سے توہین مذہب کے جرم میں جیل میں بند مسیحی شخص کی رہائی کا حکم

  Author Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : شمعون صاد
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت پانے کے بعد 23 سال سے جیل کاٹنے والے شخص انور کینتھ کی رہائی کا حکم دے دیا ہے سپریم کورٹ کےتین معرز ججوں پر مشتمل بینچ نے 25 جون کو انور کینتھ کی سزا کو کالعدم قرار دیا جب ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر ان کی ذہنی بیماری کی تصدیق کی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ذہنی بیماری میں مبتلا فرد کو مجرمانہ طور پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔انور کینتھ، جو اب 72 سال کے ہیں، کو 2001 میں مبینہ طور پر توہین آمیز خطوط لکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا -جولائی 2002 میں، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک عدالت نے اسے سزائے موت سنائی اور اس پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اپیلوں اور میڈیکل رپورٹس کے باوجود مجرم کے ذہنی عارضے کی تصدیق، لاہور ہائی کورٹ نے 2014 میں سزا کو برقرار رکھاتھا-

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author