Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : سیموائیل بشیر
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کلفٹن کراچی میں قتل کر دیا گیا ہے۔ تتلے والی کے نواحی علاقے بڈھا گورائیہ کے مسیحی نوجوان ساجد مسیح اور محمد آصف کی17سالہ بیٹی ثنا اصف نے دو ہفتے قبل پسند کی شادی کی تھی ،لڑکی کے ورثاء نے 15جولائی کو تھانہ تتلے عالی میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز دونوں کو کلفٹن کراچی میں قتل کر دیا گیا ہے، مقتولین ورثاء نعشوں کو واپس لانے کیلئے ورثاء کراچی روانہ ہو گئے،مقتول جوڑے کا تعلق جلال پور جٹاں گجرات سے ہے، اور انکا مقدمہ بھی جلال پور جٹاں میں درج ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *