مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


سوشل ایکٹوسٹ آنجہانی منظو ر انتھونی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

سوشل ایکٹوسٹ آنجہانی منظو ر انتھونی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : اعجاز بھٹی
معروف سوشل ایکٹوسٹ آنجہانی منظور انتھونی کی یاد میں گاسپل لائٹ چرچ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منظور انتھونی مرحوم کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی خدمات کے حوالے خراج تحسین پیش کیا گیا’ تع٘زیتی ریفرنس کا آغاز میں پاسٹر عمران صادق نے دعا کے ساتھ کیاجبکہ خاندان اور احباب کی تسلی و تشفی کے لیے پاسٹر فراز صدیق نے خدا کا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر پرویز بھٹی،امجد پرویز ساحل، سہیل ملک ،ڈاکٹر شمعون, شہباز جٹ و دیگر مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں ریورنڈ فادر عرفان کرائسٹ او پی ،لالہ روبن ڈینئیل، سمیر اجمل،امجد پرویز ساحل، پرویز بھٹی، ابرار یونس سہوترہ، یاسر طالب، شازیہ جارج، مشتاق خوشی، یشوع بھٹی,بابا سلکھن، پاسٹر سہیل کنول،پاسٹر شکور نور گل و دیگرنے آنجہانی منظور انتھونی کی خدمات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author