Author Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا (CAR) شکیل محمد خان صافی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی سماجی و معاشی بہتری کے لیے غیر سرکاری اداروں، نجی شعبے اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے فریڈم گیٹ پراسپیریٹی (FGP) کے معروف پوڈکاسٹ ”فریڈم گیٹ ڈائیلاگز” کے دوران اپنی گفتگو میں کیا۔میزبان عروج رضا سیامی کے ساتھ اس گفتگو میں شکیل محمد خان صافی نے پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کو درپیش چیلنجز، ضروریات اور امکانات پر روشنی ڈالی۔
شکیل محمد خان صافی نے کہا کہ افغان کمیونٹی کو محض امداد نہیں بلکہ پائیدار ہنرمندی، روزگار اور باوقار زندگی کے مواقع درکار ہیں جسے پیش نظر رکھتے ہوئے ان کا ادارہ مہاجرین اور نوجوانوں اور خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے فنی تعلیم و تربیت، تعلیمی رسائی اور کمیونٹی سطح پر ہم آہنگی پیدا کرنے والے اقدامات پر کام کر رہا ہے۔ گفتگو کے دوران ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی بات کی گئی جس سے افغان مہاجرین خصوصاً قدرتی آفات سے متاثرہ اضلاع میں شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ کمشنر صافی نے کہا کہ قبل از وقت خبرداری کا نظام، مضبوط انفراسٹرکچر اور موسمیاتی مطابقت کو مہاجرین کی حکمت عملی میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے ساتھ ما ہنر مندی اور روزگار کے مواقع پر اشتراک عمل میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔قبل ازیں سی ای او فریڈم گیٹ پراسپیریٹی محمد انور نے شکیل محمد صافی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ‘پناہ گزینوں کی آواز اور ان کی نمائندگی کرنے والے اداروں کو ترقیاتی مکالمے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم باوقار روزگار اور پائیدار حل کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے۔’
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *