مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پانی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگی کی ضرورت ہے،محسن لغاری

پانی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگی کی ضرورت ہے،محسن لغاری

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
سابق صوبائی وزیر برائے آبپاشی و خزانہ محسن لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو پانی سے متعلق چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے فریڈم گیٹ ڈائیلاگز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فریڈم گیٹ پراسپیریٹی (FGP) کے زیر اہتمام اس مکالمے کی میزبانی کے فرائض ماہ نور قریشی نے انجام دئے۔اپنی گفتگو کے دوران محسن لغاری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو پانی سے متعلق پالیسیوں کے عملدرآمد، گورننس اصلاحات اور ماحولیاتی موافقت کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔اپنے سرکاری تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پہلے ہی ایک قومی پانی پالیسی موجود ہے جو بجٹ میں مناسب رقوم مختص کرنے اور پانی کے نظم و نسق کے لیے طویل المدتی حکمت عملی تجویز کرتی ہے، تاہم عملدرآمد کے فقدان اور تسلسل کا نہ ہونا بہتری میں اصل رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا”ہمارے پاس شاندار لنک کنال سسٹم اور 1991 کا واٹر معاہد ہ موجود ہے جو پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ایک واضح فریم ورک مہیا کرتا ہے، مگر ہم پھر بھی غیر ضروری سیاسی تنازعات اور غیر اہم مسائل میں الجھے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے آبی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی عملی اقدامات اور مستقبل پر مبنی منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں ہر وقت متاثرہ قوم کے بیانیے کو دہرانے کے بجائے تیاری،ماحولیاتی تبدیلویں سے ہم آہنگی اور مطابقت کو فروغ دینا ہو گا۔ ہمارا زمینی پانی خطرناک حد تک کم ہو رہا ہے، خاص طور پر زرعی شعبے میں غیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بارش کے پانی کو محفوظ بنانے، بدلتے موسموں آگاہی پیدا کرنے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ٹیکنالوجی اپنانے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کی جائیں۔محسن لغاری نے زور دیا کہ پانی کی سلامتی کو قومی مسئلہ سمجھ کر عوام کو شامل کرنا ہوگا۔اپنی گفتگو کے اختتام پر، محسن لغاری نے فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ایف جی پی جیسے ادارے شعور اجاگر کرنے، مکالمے کو فروغ دینے اور پالیسی و زمینی حقائق کے درمیان رابطہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کام ایک باخبر اور ذمہ دار شہری معاشرہ تشکیل دینے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔قبل ازیں ایف جی پی کے سی ای او محمد انور نے محسن لغاری کو خوش آمدید کہا اور پانی اور موسمیاتی گورننس پر ان کی مستقل فکری رہنمائی کو انتہائی اہم قرار دیا۔نہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف جی پی ایسے بامقصد مکالمے کے پلیٹ فارم فراہم کرتا رہے گا۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author