Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : روبینہ یونس
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔قابل تحسین ہیں وہ خاندان جن کے سپوتوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے یہ بات یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ممبران صوبائی اسمبلی نوید اسلم خان لودھی، پیر ولائت شاہ کھگہ اور رانا ریاض احمد، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈی پی او رانا طاہر الرحمن، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، علامہ سیدضیا الله بخاری ، بِشپ ابرہام عظیم ڈینیل، پولیس افسران،سول سوسائٹی،انجمن تاجران،علما کرام،صحافی اور شہدا کی فیملیز نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء کی جانب سے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان نافذ کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کے خاندان ہمارے لئے قابل قدر ہیں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کے دروازے شہداء کے خاندانوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر الرحمن نے کہا کہ قوموں کی سلامتی شہداء کے خون کے باعث ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت پوری قوم شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دھرتی کے ان سپوتوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہمیں ان پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ فورسز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور امن کے قیام کے لئے پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اس راہ پر چلنے کے لیے بھرپور ذبے،دیانت اور پیشہ وارانہ اہلیت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا ان کے خاندان اور پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔اس سے پہلے کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *